Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

یہ مصنوعی کھال درد بھی محسوس کرسکتی ہے

Daily Rehbar ستمبر 8, 2020
2077610-painsensingskinx-1599477656-583-640x480

میلبورن: آسٹریلوی اور بنگلا دیشی سائنس دانوں نے مشترکہ طور پر تحقیق کرتے ہوئے ایک ایسی مصنوعی کھال ایجاد کرلی ہے جو درد بھی محسوس کرسکتی ہے۔ امید ہے کہ اسے مستقبل میں ایسے مصنوعی اعضا کی تیاری میں استعمال کیا جاسکے گا جو گرمی، سردی اور دباؤ کے علاوہ درد بھی محسوس کرنے کے قابل ہوں گے۔

میلبورن، آسٹریلیا کی آر ایم آئی ٹی یونیورسٹی میں پی ایچ ڈی طالب علم عطاء الرحمان اور ان کے ساتھیوں نے کھال سے دماغ تک درد کے احساس کی منتقلی کی نقل کرتے ہوئے یہ جلد تیار کی ہے۔

عام حالات میں ہماری جلد گرمی، سردی اور دباؤ کو معمول کے طور پر محسوس کرتی ہے لیکن جیسے ہی کوئی کیفیت شدید ہوتی ہے، ویسے ہی ہماری کھال کے اعصاب میں خاص طرح کا ہیجان پیدا ہوتا ہے جس کے سگنل ہمارے دماغ تک پہنچ کر درد کے احساس کو جنم دیتے ہیں۔

مثلاً اگر ہمارا ہاتھ تیز گرم سلاخ سے ٹکرا جائے تو اعصاب میں پیدا ہونے والے شدید سگنلز کسی تیز بوچھاڑ کی مانند ہمارے دماغ تک پہنچتے ہیں جس کے جواب میں ہمارا دماغ فوری کارروائی عمل میں لاتا ہے اور ہم اپنا ہاتھ پیچھے ہٹا لیتے ہیں۔ اس حکمتِ عملی کے نتیجے میں ہمارا جسم کسی بڑے نقصان سے محفوظ رہتا ہے یا محفوظ رہنے کی بھرپور کوشش کرتا ہے۔

یہ مصنوعی کھال ٹھیک اسی اصول پر کام کرتی ہے۔ یہ درجہ حرارت اور دباؤ میں تبدیلیوں کی مسلسل پیمائش کرتی رہی ہے اور ان میں سے کوئی بھی جیسے ہی ایک خاص حد سے کم یا زیادہ ہوتی ہے تو یہ اسے ’’درد‘‘ قرار دیتے ہوئے مرکزی نظام کو اس کی اطلاع دے دیتی ہے۔

توقع ہے کہ مستقبل میں اسے درد محسوس کرنے والے مصنوعی اعضا کے علاوہ ایسے انسان نما روبوٹس میں بھی استعمال کیا جاسکے گا جو سننے، دیکھنے، سونگھنے اور چھو کر محسوس کرنے کے ساتھ ساتھ ’’درد‘‘ محسوس کرنے کے قابل بھی ہوں گے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: چین نے کورونا ویکسین کی رونمائی کردی
Next: کورکمانڈرز کانفرنس؛ آرمی چیف کی خطے کی صورتحال کے پیش نظرجنگی تیاریاں بڑھانے کی ہدایت

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.