Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اب نیا گیم بوائے کھیلتے جائیں، بجلی بناتے جائیں

Daily Rehbar ستمبر 9, 2020
2077716-gameboy-1599503451-616-640x480

اب نیا گیم بوائے کھیلتے جائیں، بجلی بناتے جائیں


امریکی ماہر نے شمسی سیل اور بٹن دبانے سے بجلی بنانے والا گیم تیار کیا ہے۔ فوٹو: سی این این
امریکی ماہر نے شمسی سیل اور بٹن دبانے سے بجلی بنانے والا گیم تیار کیا ہے۔ فوٹو: سی این این

الینوائے: گیم بوائے سے تو ہم سبھی واقف ہیں لیکن اب امریکی ماہرین نے اس کی بیٹری نکال دی ہے اور اس میں شمسی توانائی سے بجلی بنانے یا پھر بٹن دبانے سے چارجنگ کی سہولت شامل کردی ہے۔ اس طرح گیم کھیلتے ہوئے بھی گیم بوائے بجلی بناتا رہتا ہے۔

الینوائے میں واقع نارتھ ویسٹرن یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے اپنی تخلیق کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ’ اس سے بیٹریوں کے بغیر کمپیوٹنگ کی راہ ہموار ہوئی ہے۔ یوں دستی گیموں کو کھیل کے دوران بار بار بند کرنے اور چارج کرنے سے خلاصی مل جائے گی۔ ‘

اس نئے گیمنگ پلیٹ فارم کو ’انگیج‘ کا نام دیا گیا ہے جو ہوبہو ننٹینڈو کے گیم بوائے جیسا ہے لیکن اس کا باضابطہ طور پر کمپنی سے کوئی تعلق نہیں۔ اس کے اوپر شمسی سیل لگائے گئے ہیں جبکہ بٹن دبانے کی قوت کو یہ بجلی میں تبدیل کرتا رہتا ہے۔ اس پر پرانے ریٹرو گیم بھی کارٹریج کے ذریعے کھیلے جاسکتے ہیں۔
یہ بار بار بجلی کا استعمال بدلتا رہتا ہے اور اسے جھٹکوں سے بچانے کے لیے ہارڈویئر اور سافٹ ویئر میں کچھ تبدیلیاں بھی کی گئی ہیں۔ ایک اور دلچسپ پہلو میموری کا بھی ہے جس میں گیم کو محفوظ ( سیو) کئے بغیر اگلے دن اسی جگہ سے شروع کیا جاسکتا ہے، خواہ ماریو کو ہوا میں اچھلتے دوران ہی گیم کو بند کیوں نہ کیا گیا ہو۔

لیکن ہر گیم میں بٹن دبانے کی تعداد مختلف ہوسکتی ہے ۔ اگر مطلع صاف ہو اور اچھی روشنی ہو تو گیم بٹنوں کو کم دبانے سے بھی کام چل جائے گا جبکہ ہر دس سیکنڈ بعد ایک سیکنڈ کا جھٹکا یا وقفہ آسکتا ہے۔ فی الحال اس تناظر میں شطرنج اور ٹیٹرس جیسے گیم ہی کھیلے جاسکتے ہیں، تاہم ایکشن گیم کے لیے بیٹری نصب کرنا ہوگی۔

صرف یہ سوچیئے کہ اس وقت پوری دنیا میں بیٹریاں کتنے بڑے پیمانے پر استعمال ہورہی ہیں اور کس طرح ماحول کا حصہ بن کر اطراف کو آلودہ کررہی ہیں۔

اگرچہ دستی گیموں میں بیٹری کی ضرورت فی الحال تو رہے گی لیکن یہ تجربہ بتاتا ہے کہ بس چند برسوں بعد بیٹری کا تکلف نہ ہونے کے برابر رہ جائے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: خطرناک سائیڈ ایفیکٹ سامنے آنے پر کورونا ویکسین ٹرائل آخری مرحلے میں بند
Next: وزیراعظم کا موٹروے اجتماعی زیادتی اور مروہ قتل واقعات کا نوٹس

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.