Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

’’آدھے نر‘‘ اور ’’آدھی مادہ‘‘ پرندے نے سائنسدانوں کو چکرا دیا

Daily Rehbar اکتوبر 10, 2020 1 minute read
2091241-rosebreastedgrosbeakx-1602315649-436-640x480

پنسلوانیا: امریکی سائنسدانوں نے ایک ایسا جنگلی پرندہ دریافت کیا ہے جو ایک طرف سے ’آدھا نر‘ اور دوسری طرف سے ’آدھی مادہ‘ ہے۔ فی الحال یہ بات ایک معما ہے کہ ایسا کیوں ہوا لیکن ممکنہ طور پر اس کی وجہ جینیاتی (جینیٹک) ہوسکتی ہے۔

واضح رہے کہ نر اور مادہ تولیدی اعضا ایک ساتھ رکھنے والے جانوروں کو ’’ہرمافروڈائیٹ‘‘ کہا جاتا ہے۔ ان کے برعکس وہ جانور جو ایک طرف سے آدھے نر اور دوسری طرف سے آدھی مادہ ہوتے ہیں، ان کےلیے ’’گائنینڈرومورف‘‘ (gynandromorph) کی اصطلاح استعمال ہوتی ہے۔ یعنی یہ نہ تو مکمل نر ہوتے ہیں اور نہ ہی مکمل مادہ۔

امریکی ریاست پنسلوانیا میں جنگلی جانوروں اور پرندوں کی محفوظ قدرتی پناہ گاہ کا درجہ رکھنے والے ایک علاقے ’’پاؤڈرمل نیچر ریزرو‘‘ میں پرندوں کی ٹیگنگ کرنے والی ٹیم کی ایک رکن اینی لنڈسے اور ان کے ساتھیوں نے یہ عجیب و غریب پرندہ 24 ستمبر کے روز دریافت کیا۔
اسے ’’روزبریسٹڈ گراسبیک‘‘ (rose-breasted grosbeak) کہا جاتا ہے جس میں نر کے سینے پر، چونچ کے بالکل نیچے، شوخ گلابی رنگ کا ایک بڑا اور نمایاں دھبہ ہوتا جبکہ اس کے پروں کا اندرونی حصہ بھی گلابی رنگ کا ہوتا ہے۔

روزبریسٹڈ گراسبیک کی مادہ اس سے مختلف ہوتی ہے: اس کا سینہ بھوری رنگت کا ہوتا ہے جبکہ پروں کا اندرونی حصہ شوخ زرد ہوتا ہے۔

پنسلوانیا میں مذکورہ مقام سے ملنے والے پرندے کے سینے پر دائیں جانب والے نصف حصے پر سرخ دھبہ ہے جبکہ اس کا دایاں پر بھی اندر سے شوخ گلابی رنگت کا ہے، جیسا کہ نر میں ہوتا ہے۔

اس کے برعکس، سینے کے بائیں جانب والا حصہ مادہ کی طرح بھورا ہے اور اس کا بایاں پر بھی اندر سے زرد رنگ کا ہے۔

یہ دریافت اگرچہ غیرمعمولی ہے لیکن اسے مکمل طور پر ناممکن نہیں کہا جاسکتا۔ پاؤڈرمل نیچر ریزرو میں پرندوں کے تحقیقی مرکز سے وابستہ ماہرین کو گزشتہ 64 سال میں یہاں سے ایسے دس پرندے مل چکے ہیں جو بیک وقت آدھے نر اور آدھی مادہ ہیں۔

ایسا عموماً جینیاتی خرابی کے نتیجے میں ہوتا ہے، لیکن اس کی شرح بہت ہی کم ہے۔ مثلاً دس ہزار مرغیوں میں سے کوئی ایک مرغی ایسی ہوسکتی ہے جو آدھی نر اور آدھی مادہ ہو۔

روزبریسٹڈ گراسبیک میں نسل خیزی کا وقت مارچ کے مہینے میں، بہار کی آمد کے ساتھ شروع ہوتا ہے۔ تب تک ماہرین کو یہ جاننے کےلیے انتظار کرنا پڑے گا کہ یہ ’’آدھا نر اور آدھی مادہ‘‘ پرندہ اپنی نسل آگے بڑھانے کے قابل ہے یا نہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: نائٹرک آکسائیڈ گیس، کورونا وائرس کی بھی دشمن
Next: سندھ بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.