Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

چینی خلائی اسٹیشن کےلیے مزید 18 افراد کا انتخاب

Daily Rehbar اکتوبر 12, 2020
2091920-tiangongx-1602484905-864-640x480

بیجنگ: چینی خلائی ایجنسی نے اپنے خلائی اسٹیشن ’’تیانگونگ 3‘‘ کے عملے کےلیے مزید 18 ناموں کا اعلان کردیا ہے جس میں 17 مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔ قبل ازیں اسی خلائی اسٹیشن کےلیے 21 افراد منتخب کیے جاچکے تھے۔ اس طرح چینی خلائی اسٹیشن بھیجے جانے والے افراد کی تعداد 39 ہوگئی ہے۔

ان میں سے سات اسپیس پائلٹ بنیں گے، سات افراد کو فلائٹ انجینئرز کے طور پر تربیت دی جائے گی جبکہ باقی چار ’’مشن پے لوڈ اسپیشلسٹس‘‘ کے طور پر فرائض انجام دیں گے۔ نئے عملے کی تربیت کا آغاز بھی جلد ہی کردیا جائے گا جو تقریباً ایک سال تک جاری رہے گی۔

واضح رہے کہ چین نے خلائی اسٹیشن ’’تیانگوگ 3‘‘ (آسمانی محل) خلائی اسٹیشن پر 2016 میں کام شروع کیا تھا۔ اس سے پہلے دو تجرباتی ماڈیولز (تیانگونگ 1 اور تیانگونگ 2) خلا میں بھیجے جاچکے تھے۔
تیانگونگ 3 اپنی جسامت میں سابق روسی خلائی اسٹیشن ’’میر‘‘ جتنا ہے تاہم اسے ماڈیولر انداز میں تیار کیا جارہا ہے۔ مطلب یہ کہ اس کے تمام حصے زمین پر تیار کیے جائیں گے جنہیں بعد ازاں خلا میں پہنچا کر جوڑ لیا جائے گا۔

چینی خبر رساں ایجنسی کا کہنا ہے کہ تیانگونگ 3 کا سامان لے کر پہلی پرواز 2021 میں کسی وقت روانہ ہوگی اور اس کی تعمیر شروع کردی جائے گی، جو 2022 میں مکمل کر لی جائے گی۔

اندازہ ہے کہ مکمل ہوجانے کے بعد یہ خلائی اسٹیشن 80 ٹن سے 100 ٹن جتنا وزنی ہوگا اور ممکنہ طور پر اسے ’’لانگ مارچ 5 بی‘‘ راکٹ کی چار سے پانچ پروازوں کے ذریعے (ٹکڑوں کی شکل میں) زمین کے گرد نچلے مدار میں پہنچایا جائے گا۔ یعنی یہ 340 سے 450 کلومیٹر کی بلندی پر رہتے ہوئے زمین کے گرد چکر لگائے گا۔

2022 میں مکمل ہوجانے کے بعد یہ خلائی اسٹیشن اگلے 15 سال تک کام کرتا رہے گا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بجلی اور مقناطیسی طاقت سے ذیابیطس کا علاج
Next: مہنگائی کی صورتحال خود مانیٹر کررہا ہوں، دیکھتے ہیں اب مافیا کیا کرتا ہے، وزیراعظم

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.