Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

یہ سیارہ ’’دوسری زمین‘‘ ہوسکتا ہے، ماہرین

Daily Rehbar اکتوبر 29, 2020 1 minute read
2098700-toidx-1603872918-498-640x480

یساڈینا، کیلیفورنیا: نظامِ شمسی سے دُور، زمین جیسے کسی اور سیارے کی تلاش میں سائنسدانوں نے اب تک کا سب سے مضبوط امیدوار سیارہ دریافت کرلیا ہے جو اپنی جسامت اور کمیت میں بالکل ہماری زمین جیسا ہونے کے علاوہ، اپنے ستارے سے ٹھیک اتنے فاصلے پر گردش کررہا ہے کہ جو وہاں زندگی کی موجودگی کےلیے ضروری ہے۔

امریکا میں واقع ہارورڈ اسمتھسونیئن سینٹر فار ایسٹروفزکس کے سائنسدانوں نے ’’ایسٹروفزیکل جرنل‘‘ کے تازہ ترین شمارے میں تین مقالہ جات شائع کروائے ہیں جن میں یہ دریافت تفصیل سے بیان کی گئی ہے۔ )

یہ سیارہ جسے ’’ٹی او آئی 700 ڈی‘‘ (TOI-700d) کا نام دیا گیا ہے، زمین سے 102 نوری سال دوری پر واقع ہے اور اسے ’’ٹرانزٹنگ ایگزوپلینٹ سروے سٹیلائٹ‘‘ (TESS) خلائی مشن کا ڈیٹا کھنگالنے کے بعد دریافت کیا گیا ہے۔

تجزیئے کے مطابق، یہ اب تک ہمارے نظامِ شمسی سے باہر دریافت ہونے والے تمام سیاروں میں زمین سے مماثل ترین سیارہ ہے؛ یعنی اپنی کمیت اور جسامت کے لحاظ سے یہ بالکل زمین جیسا ہے۔

اس کے مرکزی ستارے کا نام ’’ٹی او آئی 700 اے‘‘ (TOI-700a)۔ یہ ایک ’’بونا ستارہ‘‘ ہے جو اپنا عہدِ شباب گزارنے کے بعد خاصا مدھم پڑ چکا ہے جبکہ اس کا درجہ حرارت بھی ہمارے سورج کے مقابلے میں کم ہے۔ (واضح رہے کہ ہمارا سورج اپنے عہدِ شباب سے گزر رہا ہے جو تقریباً پانچ ارب سال تک جاری رہے گا۔)

یہی وجہ ہے کہ اس کے گرد ’’زندگی کےلیے سازگار علاقہ‘‘ (Habitable Zone) بھی اس سے خاصے کم فاصلے پر واقع ہے؛ اور ’’ٹی او آئی 700 ڈی‘‘ اسی علاقے میں گردش کررہا ہے۔

جب اس سیارے میں اتنی خصوصیات ایک ساتھ موجود ہیں تو کیا وہاں بھی ہماری زمین جیسا کرہ فضائی ہے؟ کیا وہاں بھی مائع حالت میں پانی وافر پانی موجود ہے؟ کیا وہاں بھی زندگی کا وجود ہے؟ اپنے تیسرے مقالے میں ماہرین نے اس سیارے پر زمین جیسے کرہ ہوائی، پانی اور زندگی کی موجودگی سے متعلق بھرپور امکان کا اظہار کیا ہے۔

البتہ، انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا ہے کہ فی الحال ہمارے پاس کوئی خلائی دوربین، کوئی خلائی مشن ایسا نہیں جو اتنی دور کسی سیارے کے کرہ فضائی اور وہاں مائع حالت میں پانی موجود ہونے یا نہ ہونے کے بارے میں حتمی طور پر کچھ دریافت کرسکے۔ علاوہ ازیں، مستقبل کےلیے بھی ایسا کوئی منصوبہ موجود نہیں۔

لہذا ضروری ہوگا کہ آنے والے برسوں میں کوئی خصوصی خلائی مشن تیار کیا جائے جو ان تمام سوالوں کے حتمی اور فیصلہ کن جوابات فراہم کرسکے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: میاں بیوی میں دل کی صحت بھی ایک جیسی ہوتی ہے، تحقیق
Next: سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.