Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

آپ موبائل فون پر ہوا میں بھی تھری ڈی تصویر دیکھ سکیں گے

Daily Rehbar نومبر 11, 2020
2103728-samsung-1605038065-390-640x480

جنوبی کوریا: اسمارٹ فون کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سام سنگ نے ’ہولوگرافک‘ ڈسپلے پیش کردیا ہے جس کی بدولت اب فون پر تھری ڈی ڈسپلے کا لطف اٹھایا جاسکے گا اور کسی بھی منظر کو مختلف زاویوں سے دیکھنا ممکن ہوگا۔

اس اہم پیش رفت کو سام سنگ کا تُرپ پتّا کہا جارہا ہے۔ جنوبی کوریا میں سام سنگ ایڈوانسڈ انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے سربراہ ہونگ سیوک لی کہتے ہیں، ’ہم نے بہت پتلے ہولوگرافک ڈسپلے کا پہلا عملی مظاہرہ کیا ہے جس کی بدولت انتہائی حقیقی ویڈیو کو دیکھا جاسکتا ہے۔‘

یہ ہولوگرافک ڈسپلے روشنی کی شعاعوں کو کچھ اس طرح مرتب کرتا ہے کہ وہ مجازی طور پر تھری ڈی ڈسپلے کو ظاہر کرتی ہیں۔ اس کےلیے کسی عدسے اور خاص بیرونی آلات کی ضرورت نہیں ہوتی۔ اس وقت جتنے بھی ہولوگرافک ڈسپلے ہیں، وہ اسی وقت واضح اور بھرپور لگتے ہیں جب انہیں سامنے سے دیکھا جائے۔ زاویہ بدلتے ہی وہ بھدے پڑجاتے ہیں۔

سام سنگ کی ٹیم نے ہولوگرافک ویڈیو کے دیکھنے کے زاویئے کو 30 گنا تک بڑھا دیا ہے اور اس کےلیے پشت پر سے روشنی (بیک لائٹ) ڈالنے والا نظام بنایا ہے۔ ہونگ سیوک کےمطابق بیک لائٹ سے ہولوگرام کو دیکھنے والے کی سمت دھکیلا جاتا ہے۔ اس عمل میں آنکھوں میں تھکن نہیں ہوتی اور آپ بہت سکون سے تھری ڈی ویڈیو دیکھ سکتے ہیں۔

فطری طور پر دونوں آنکھیں ایک ہی مقام کے دو عکس بناتی ہیں جس سے منظر میں گہرائی کا اثر محسوس ہوتا ہے اور نگاہوں پر زور نہیں پڑتا۔ یہ صلاحیت ’’اسٹیریوسکوپک وژن‘‘ کہلاتی ہے۔ اس کے برخلاف، خاص عینک لگا کرتھری ڈی فلم دیکھنے سے آنکھوں پر زور پڑتا ہے اور آنکھوں کے پٹھے (عضلات) تھک جاتےہیں۔

سام سنگ کا ہدف ہے کہ ایسے ہولوگرافک ڈسپلے بنائے جائیں جو ہر طرح سے حقیقی منظر پیش کرسکیں، جہاں لوگ حقیقی منظر اور تخلیق کیے گئے منظر کے درمیان فرق نہ کرسکیں۔ اس وقت ڈسپلے کی موٹائی ایک سینٹی میٹر ہے جو اسمارٹ فون کےلیے بہت زیادہ ہے۔ اگلے مرحلے میں اسے مزید پتلا کیا جائے گا۔

اس طرح اب بہت جلد ٹیبلٹ، اسمارٹ فون اور لیپ ٹاپ میں اسمارٹ فون ڈسپلے عام ہوسکیں گے۔ اس ٹیکنالوجی کی روداد نیچر کمیونی کیشن میں شائع ہوئی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: فلٹر والا مہنگا ماسک، کورونا وائرس کو پھیلنے سے نہیں روکتا، تحقیق
Next: پاکستان کی ساری بیماری کا ایک ہی علاج ہے، جعلی حکومت کو گھر بھیجو، مریم نواز

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.