Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستانی نژاد جرمن سائنسداں میکس پلانک سوسائٹی کی نائب صدر منتخب

Daily Rehbar نومبر 28, 2020
2110343-maxplancmain-1606505616-793-640x480

رمنی: پاکستانی نژاد جرمن ماہرِ جینیات آصفہ اختر کو جرمنی کی مشہور میکس پلانک یونیورسٹی کے شعبہ حیاتیات اور طب کی نائب صدر منتخب کیا گیا ہے۔ اس طرح سوسائٹی کی تاریخ میں اس مقام تک پہنچنے والی وہ پہلی خاتون قرار پائی ہیں۔

کراچی میں پیدا ہونے والی آصفہ اختر کے متعلق ہفت روزہ سائنسی جرنل ’نیچر‘ نے لکھا ہے کہ ڈاکٹرآصفہ اپنی غیرمعمولی تحقیق سے جرمن سائنس کمیونٹی میں ممتاز مقام رکھتی ہیں۔ کروموسوم اور ایپی جنیٹکس ان کا خاص شعبہ ہے۔ نائب صدر کے اعزاز کے بعد وہ سوسائٹی کے زیرِ تحت 27 اداروں اور 7 تحقیقی تجربہ گاہوں کا انتظام بھی سنبھالیں گی۔

کراچی میں پیدا ہونے والی ڈاکٹرآصفہ اختر نے یہاں سے ابتدائی تعلیم حاصل کی اور یونیورسٹی کالج لندن سے بی ایس سی کیا۔ انہوں نے موجودہ فرانسِس کرک انسٹی ٹیوٹ سے ڈاکٹریٹ کی۔ ڈاکٹریٹ کے بعد انہوں نے کروماٹِن کا کام یورپی مالیکیولر بائلوجی لیبارٹری میں انجام دیا۔ اس وقت وہ ’سیل سائنس‘ نامی تحقیق جرنل کی مدیر بھی ہیں۔

سوسائٹی کے شعبہ طب و حیاتیات کے تحت تمام ادارے زندہ اجسام ، نشوونما، احساسات اور دیگر امور پراعلیٰ معیاری تحقیق کررہے ہیں۔ نیچر انڈیکس کے تحت سوسائٹی کے اکثر ادارے جرمنی کے سب سے معیاری سائنسی ادارے بھی ہیں۔ نیچر نے کہا ہے کہ آصفہ اخترکا انتخاب نئی نسل کے سائنسدانوں کے لیے تحریک فراہم کرے گا۔

میکس پلانک کی نائب صدارت

پرعزم آصفہ نے اس اعزاز ملنے کے بعد کہا ، ’مجھے اپنے کاندھوں کی بھاری ذمے داریوں کا احساس ہے جس پر میں بہت سنجیدگی سے عمل کروں گی۔ ’ میں نوجوان سائنسدانوں جرمن تحقیق کا سرخیل بنانا چاہتی ہوں اور دکھانا چاہوں گی کہ ایسے رول ماڈل ہیں جو معاملات کو آگے بڑھاسکتے ہیں،‘ انہوں نے کہا۔

وہ 2013 سے میکس پلانک انسٹی ٹیوٹ آف امیونولوجی اینڈ ایپی جنیٹکس کی سربراہ بھی ہیں۔ انہوں نے ڈی این اے سے ہٹ کر بھی جین پر اثر ڈالنے والے عوامل پر غور کیا جو ایپی جنیٹکس کی بنیاد ہیں۔ مشہورِ زمانہ پھل مکھی یا ڈروسوفیلا ماڈلنگ میں انہوں نے ایکس کروموسومز کو سمجھا ہے۔ 2019 میں آصفہ نے ایک معرکتہ الآرا مقالہ لکھا جس میں انہوں نے بتایا کہ کس طرح بعض خامرے (اینزائم) جینوم کو جوڑے رکھتے ہیں اور اس شعبے کے بڑے دماغوں نے اسے بہت سراہا۔

ان کا دوسرا اہم کام کروماٹِن پر ہے جو ڈی این اے اور پروٹین سے بنی ایک شے اور جو خلیے کے مرکزے (نیوکلیئس) میں کوموسوم کی تشکیل کرتا ہے۔ اس تحقیق پر انہیں فیلڈبرگ انعام دیا گیا جو ہرسال صرف ایک ہی ماہر کو ملتا ہے۔ اس کے بعد آصفہ کو 1652 میں جرمنی کی سب سے قدیم سائنسی اکادمی کی رکنیت عطا کی گئی۔

یورپی مالیکیولر بائیلوجی لیبارٹری کے سابق سربراہ لین میٹاج نے آصفہ کے بارے میں کہا کہ وہ علم کی اس مصروف ترین شاخ میں ہمیشہ انتہائی بنیادی اور حقیقی سوالات کرتی رہیں۔ میکس پلانک کے عہدے پر آصفہ نے کہا کہ وہ جرمن اکادمیہ میں خواتین کے لیے مثال بننا چاہتی ہیں کیونکہ خواتین کو اضافی چیلنج کا سامنا ہوتا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کورونا وائرس کی ابتدا ووہان نہیں بلکہ بھارت سے ہوئی تھی، چینی سائنس دان
Next: طاقت سے جلسہ روکا گیا تو کارکنوں کو بھی ڈنڈا اٹھانے کی اجازت ہے، مولانا فضل الرحمان

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.