Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

دنیا کا سب سے بڑا ڈرون، مصنوعی سیارچوں کو خلا میں پہنچائے گا

Daily Rehbar دسمبر 6, 2020 1 minute read
2113440-ravnxx-1607163902-318-640x480

الاباما: ایک امریکی کمپنی نے ’’راون ایکس‘‘ کے نام سے دنیا کا سب سے بڑا غیر انسان بردار طیارہ (ڈرون) تیار کرلیا ہے جس کے بارے میں اس کا دعویٰ ہے کہ یہ بہت کم وقت میں اور بہت کم خرچ پر مصنوعی سیارچوں کو خلا تک پہنچا سکے گا۔

’’ایوم‘‘ (Aevum) نامی کمپنی کا تیار کردہ یہ ڈرون 80 فٹ لمبا اور 18 فٹ چوڑا ہے جبکہ اس کے بازوؤں کا پھیلاؤ 60 فٹ ہے۔

اتنی بڑی جسامت کے باوجود اسے ٹیک آف اور لینڈنگ کےلیے صرف ایک میل لمبے رن وے کی ضرورت ہوگی جبکہ ہینگر (ہوائی جہاز کھڑے کرنے کےلیے بنائی گئی خاص عمارت) میں اسے صرف 8000 مربع فٹ جتنی جگہ درکار ہوگی۔ یہی نہیں بلکہ ’’راون ایکس‘‘ (Ravn X) کو وہی ایندھن درکار ہوگا جو ایک عام جیٹ جہاز میں بھرا جاتا ہے۔

کمپنی کا دعویٰ ہے کہ یہ مکمل طور پر خودکار انداز سے اُڑان بھرسکے گا اور اسی طرح واپس زمین پر بھی اتر سکے گا۔ تاہم اب تک بنائے گئے تمام ڈرونز کی بنیاد پر یہ کہنا زیادہ مناسب ہے کہ اگرچہ اس میں کوئی پائلٹ سوار تو نہیں ہوگا لیکن کوئی نہ کوئی پائلٹ ’’دور بیٹھ کر‘‘ اسے کنٹرول ضرور کررہا ہوگا۔ یعنی ہم اسے نیم خودکار تو کہہ سکتے ہیں لیکن یہ مکمل خودکار نہیں ہوگا۔

ایوم کمپنی کی جاری کردہ معلومات سے یہ تو پتا نہیں چلتا کہ ’’راون ایکس‘‘ کتنی رفتار سے پرواز کرسکے گا اور زیادہ سے زیادہ کتنا وزن (پے لوڈ) اٹھا سکے گا، لیکن اتنا ضرور اندازہ ہوتا ہے کہ یہ زمینی کرہ ہوائی کے بیرونی کنارے تک پہنچ کر اپنا پے لوڈ ریلیز کرے گا جو غالباً کسی دوسرے اضافی انتظام (مثلاً راکٹ) کی مدد سے مطلوبہ مدار تک پہنچا دیا جائے گا۔

کرہ ہوائی سے باہر ہونے کی وجہ سے فضائی رگڑ اور مزاحمت کا مسئلہ بھی تقریباً نہ ہونے کے برابر ہوگا جس سے ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔ اس طرح کوئی بھی مصنوعی سیارچہ بہت کم خرچ پر، اور بہت کم وقت میں اپنے مدار تک پہنچایا جاسکے گا۔

راون ایکس ڈرونز بہت سخت جان ہیں اور کسی بھی موسم میں پرواز کرسکتے ہیں۔ فی الحال ایک پرواز کے بعد زمین پر اترنے والے ’’بقیہ‘‘ ڈرون کا 70 فیصد حصہ دوبارہ استعمال ہوتا ہے۔ ایوم کمپنی کا ہدف ہے کہ ایسے ڈرونز جلد از جلد تیار کرلیے جائیں جو ایک پرواز کے بعد اگلی پرواز کےلیے 100 فیصد تک دوبارہ قابلِ استعمال ہوں۔

ایوم کمپنی کے بانی اور سربراہ جے اسکائیلس کا کہنا ہے کہ جب ان ڈرونز کا بیڑہ مکمل ہوجائے گا تو وہ ہر 180 منٹ (تین گھنٹے) بعد ایک مصنوعی سیارچہ خلا میں چھوڑنے کے قابل ہوجائیں گے۔

اسکائیلس کا کہنا ہے کہ ان کی کمپنی سے مختلف سرکاری اور نجی اداروں نے پہلے ہی کئی سیارچوں کو خلا میں بھیجنے کے معاہدے کرلیے ہیں جن کی مجموعی مالیت ایک ارب ڈالر سے بھی زیادہ ہے۔ فی الحال ’’ایوم‘‘ کی سب سے بڑی کلائنٹ ’’یو ایس اسپیس فورس‘‘ ہے جو بہت جلد اپنے ’’ایسلون 45‘‘ عسکری سیارچوں کو نچلے زمینی مدار میں بھیجنے کےلیے ’’راون ایکس‘‘ لانچ سسٹم استعمال کرے گی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ذیابیطس کے مریضوں کو سب سے پہلے کووِڈ 19 ویکسین دی جائے، ماہرین
Next: عمران خان کو گھر بھیجنے کی آخری ذمے داری لاہور پر آگئی، مریم نواز

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.