Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل ہیڈفون، اب آئی فون سے بھی مہنگا

Daily Rehbar دسمبر 9, 2020
2114611-airpod-1607448235-112-640x480

برکلے، کیلیفورنیا: ایپل نے اپنے نئے وائرلیس ایئرپوڈز کا اعلان کردیا ہے جو درحقیقت آئی فون کے کئی ماڈلوں سے بھی مہنگے ہیں۔

منگل کے روز ایپل نے وائرلیس ایئرپوڈ میکس کا اعلان کردیا ہے جس کی قیمت 549 ڈالر رکھی گئی ہے جو اس کمپنی کے کئی ٹیبلٹ اور مشہور فون سے بھی مہنگا ہے۔ لیکن ایپل پرامید ہے کہ ماہِ دسمبر کی چھٹیوں میں لوگ اسے خریدیں گے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ اچھے ہیڈ فون بھی یہ کام کرتے ہیں لیکن نیا ایئرپوڈ میکس ماڈل انتہائی جدید ہے اور شور کم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ بوش کمپنی کے تیارکردہ ایسے ہی ایئرپوڈ کی قیمت اس وقت 340  ڈالر کے لگ بھگ ہے۔

ایپل نے اعلان کیا ہے کہ اس کے بنیادی ایئرپوڈ اور ایئرپوڈ پرو ماڈل بالترتیب 159 اور 249 ڈالر میں دستیاب ہیں۔ ایئرپوڈز میکس میں نوعدد مائیکروچپ لگی ہیں اور دو عدد ایچ ون چپ بھی نصب ہیں۔ پھر آواز کو بہتر بنانے والا آڈیو پروسیسر بھی موجود ہے۔ اس میں بیرونی آواز اور شور کم کرنے والا جدید نظام بھی موجود ہے۔

اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ اس سال کی آخری سہ ماہی میں آئی فون کی فروخت 3 فیصد کم ہوئی ہے لیکن دیگر آلات کی فروخت میں 16 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ شاید اسی وجہ سے ایپل نے اپنے ایئرپوڈ کو مزید جدید بنانے کا کام کیا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی رینکنگ میں بابراعظم کی دوسری پوزیشن برقرار
Next: عمران خان ہاتھ جوڑ کر پی ڈی ایم سے این آر او مانگ رہے ہیں، مریم نواز

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.