Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اب پیٹرولیم اور سونے کی طرح پانی کی ’عالمی تجارت‘ بھی ہوگی

Daily Rehbar دسمبر 12, 2020 1 minute read
2115970-watercommodityx-1607673690-767-640x480

مین ہٹن: امریکی سرمایہ دار اداروں نے ایک نیا نظام پیش کردیا ہے جس کے تحت آئندہ چند برسوں میں پانی کی عالمی تجارت بھی اسی طرح کی جائے گی جیسے آج دنیا بھر میں ’’پیشگی سودوں‘‘ (فیوچرز کنٹریکٹس) کے ذریعے تیل اور سونے کی خرید و فروخت ہوتی ہے۔

اس ضمن میں امریکی مالیاتی کمپنی ’’سی ایم ای گروپ‘‘ نے ایک معاہدہ بھی ترتیب دے دیا ہے جس کا تعلق کیلیفورنیا میں آبی فراہمی (واٹر سپلائی) کی مقامی مارکیٹ سے ہے، جس کا موجودہ تجارتی حجم 110 کروڑ ڈالر (تقریباً 175 ارب پاکستانی روپے) بتایا جاتا ہے۔

واضح رہے کہ کیلیفورنیا کا شمار ماحولیاتی تبدیلی سے شدید ترین متاثرہ امریکی ریاستوں میں ہوتا ہے جہاں گزشتہ چند برسوں کے دوران اوسط درجہ میں نمایاں اضافے اور جنگلات میں آتش زدگی کی شدت بڑھنے کے علاوہ پانی کی قلت میں بھی غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے جس نے لگ بھگ پورے کیلیفورنیا کو ایک غیر اعلانیہ صحرا میں تبدیل کردیا ہے۔
یہی وہ صورتِ حال ہے جسے مدنظر رکھتے ہوئے ’’سی ایم ای گروپ‘‘ نے بڑے پیمانے پر پانی کی خرید و فروخت کے ایسے معاہدوں پر کام شروع کردیا تھا جن میں گھریلو، صنعتی اور زرعی استعمال کے پانی کو ’’جنسِ تجارت‘‘ (کموڈیٹی) کا درجہ دیتے ہوئے اس کے آزادانہ نرخ مقرر کرنے اور پیشگی سودوں کو ممکن بنایا گیا تھا۔

ویب سائٹ ’’بزنس انسائیڈر‘‘ نے اس بارے میں سی ایم ای گروپ کے ایک اہم عہدیدار، ٹم مک کورٹ کے ایک بیان کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ پانی کو جنسِ تجارت قرار دینے سے بالخصوص کسان طبقے کو بہت فائدہ ہوگا کیونکہ اس طرح وہ مستقبل کے امکانات مدنظر رکھتے ہوئے، مناسب ترین قیمتوں پر، زرعی پانی کے ’’پیشگی سودے‘‘ کرسکیں گے اور یوں آنے والے مہینوں میں آبی فراہمی سے متعلق اپنے خدشات و خطرات کو ہر ممکن حد تک کم کرسکیں گے۔

بتاتے چلیں کہ عالمی ماحول میں تیز رفتار تبدیلی انسان کے بس سے باہر ہوتی جارہی ہے اور سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ 2025 تک ساری دنیا میں پانچ ارب سے زیادہ لوگوں کو پانی کی قلت کا سامنا ہوگا جس کا اثر نہ صرف ممالک پر بلکہ عالمی سیاست پر بھی پڑے گا۔

ان حالات میں معدنی تیل (پیٹرولیم) اور سونے کی طرز پر پانی کو بھی جنسِ تجارت (commodity) قرار دینا ایک تشویشناک امر ہے۔ البتہ، یہ کہنا فی الحال قبل از وقت ہے کہ مستقبل بعید میں پانی کی عالمی تجارت کس طرح کے سیاسی، سماجی اور معاشی نتائج کو جنم دے گی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ان خاص ٹماٹروں میں پارکنسن بیماری کی دوا ہے
Next: مینار پاکستان جلسے سے ووٹ چور گھبرا گئے ہیں، مریم نواز

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.