Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

زہریلی کیڑے مار ادویہ کو بھول جائیے، فصل کو نینوذرات سے توانا بنائیے!

Daily Rehbar دسمبر 18, 2020
2117746-thale-1608049917-702-640x480

وئزرلینڈ: دنیا بھر کی زراعت میں کیڑے مار ادویہ بڑے پیمانے پر استعمال کی جاتی ہیں۔ تمام تر احتیاط کے باوجود یہ ادویہ فصلوں میں مضر کیڑوں کے ساتھ ساتھ دوست حشرات کو بھی ہلاک کردیتی ہیں۔ اپنے ماحول میں بہت دیر تک رہنے کی بنا پر یہ اطراف کے لیے بہت مضر ہوتی ہیں۔ اب ان مہنگی لیکن متنازعہ ادویہ کی جگہ سلیکا سے بنے نینوذرات کو کامیابی سے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

پودوں پر حملہ آور جراثیم، حشرات اور امراض کو ختم کرنے کی بجائے یہ فصل کے امنیاتی نظام کو مضبوط بناتی ہے تاکہ وہ خود اپنے دشمنوں سے لڑنے کے قابل ہوجائے۔ اس عمل کو یوں سمجھا جاسکتا ہے کہ زرعی مٹی میں سلیسِک ایسڈ پایا جاتا ہے جو پودوں کے فطری دفاعی نظام کو تقویت دیتا ہے۔ لیکن اسی ایسڈ کو مصنوعی طور پر تیارکردہ سیلیکا نینوذرات سے بھی خارج کیا جاسکتا ہے۔ لیکن یاد رہے کہ اب بھی دنیا میں سلیسِک ایسڈ مائع فرٹیلائزر کے طور پر استعمال ہورہی ہے جس کی بدولت پودا وائرس اور بیکٹٰیریا سے سے محفوظ رہتا ہے۔ لیکن اس سے پودا بہت خراب ہونے لگتا ہے جبکہ اطراف کی مٹی زہرآلود ہوسکتی ہے۔

لیکن اب سوئزرلینڈ کی فرائبورگ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے ایسے مصنوعی سیلیکا نینوذرات بنائے ہیں جن میں سلیسِک ایسڈ کی بڑی مقدار موجود ہوتی ہے اور وہ دھیرے دھیرے ایسڈ خارج کرتے ہیں۔ تجربہ گاہ میں انہیں’ٹیل کریس‘ نامی پودے پر آزمایا گیا۔ لیکن یہ پودے پہلے ہی ایک قسم کے بیکٹیریا سے متاثر کئے جاچکے تھے۔
اس کا نتیجہ یہ نکلا کہ شجر توانا ہوگیا اور اس میں ایک طرح کا دفاعی ہارمون بڑھا جس کے بعد پودے نے بیکٹیریا کو تباہ کرڈالا۔ پودے میں سانس لینے والے اسٹومیٹا مساموں کے ذریعے نینوذرات اندر داخل کئے گئے تھے جو پورے پودے میں یکساں طور پر پھیل گئے اور یوں تنوں اور جڑوں میں ذرات جمع نہیں ہوئے جس سے پودے پر کوئی بوجھ نہیں پڑا۔

اس تحقیق کا سب سے اچھا پہلو یہ ہےکہ نینوذرات دھیرے دھیرے ختم ہوجاتے ہیں ماحول میں جمع ہوکر اسے مزید خراب نہیں کرتے خواہ وہ پودا ہو یا مٹی ہو۔ اب ماہرین اسے دیگر پودوں اور دیگر حشرات اور جراثیم پر بھی آزمارہے ہیں۔

شکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: جیب میں سماجانے والا صرف 340 گرام وزنی الٹراساؤنڈ نظام
Next: پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.