Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

السی کے تیل والی اسمارٹ فون اسکرین… ٹوٹ کر دوبارہ جڑ جائے گی

Daily Rehbar دسمبر 20, 2020 (Last updated: دسمبر 20, 2020)
2119535-linseedoilsmarphonescreenx-1608376748-640-640x480

سیئول: کوریا کے سائنسدانوں نے السی کا تیل استعمال کرتے ہوئے ایسی اسمارٹ فون اسکرین تیار کرلی ہے جو ٹوٹنے کے بعد پھر سے خود بخود جڑنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

واضح رہے کہ اسمارٹ فون اسکرین بنانے میں شیشے کی جگہ ’’بے رنگ پولی امائیڈ‘‘ (سی پی آئی) کہلانے والے ایک خاص طرح کے شفاف اور لچک دار پلاسٹک کا استعمال بڑھتا جارہا ہے۔ تاہم شیشے کی طرح یہ بھی ٹوٹ سکتا ہے۔

سی پی آئی کا یہ مسئلہ حل کرنے کےلیے جنوبی کوریا میں ’’کوریا انسٹی ٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی‘‘ کے سائنسدانوں نے السی کے تیل سے بھرے ہوئے خردبینی کیپسول تیار کیے اور انہیں ’’پولی ڈائی میتھائل سائلوگزین‘‘ کہلانے والے شفاف سلیکون میں ملایا گیا۔ پھر اس محلول کو روایتی سی پی آئی اسکرین پر لگا کر سوکھنے دیا گیا۔
تجربات کے دوران یہ اسمارٹ فون اسکرین چٹخائی گئی اور اس میں دراڑیں بھی ڈالی گئیں۔ تاہم اسی دوران مائیکرو کیپسولز بھی ٹوٹ گئے اور ان سے نکلنے والے السی کے تیل نے پولی امائیڈ سے کیمیائی عمل شروع کردیا جس کے نتیجے میں اسکرین پر پڑنے والی دراڑیں دوبارہ صحیح ہونے لگیں۔ البتہ یہ عمل بہت سست رفتار تھا جسے مکمل ہونے میں کئی گھنٹے لگ گئے۔

معلوم ہوا کہ عام درجہ حرارت پر السی کے تیل سے اسمارٹ فون اسکرین کے ’’زخم‘‘ بھرنے کا عمل بہت وقت طلب ہے لیکن اگر ہوا میں نمی 70 فیصد اور درجہ حرارت بھی 70 ڈگری سینٹی گریڈ ہو تو اسکرین کی بحالی خاصی تیز رفتار ہوجاتی ہے۔

لیکن اس کے بجائے اگر اسکرین پر الٹراوائیلٹ (بالائے بنفشی) شعاعیں ڈالی جائیں مائیکروکیپسولز سے نکلنے والا السی کا تیل صرف بیس منٹ میں خشک ہو کر سخت ہوجاتا ہے جبکہ اسکرین پر پڑنے والی 95 فیصد دراڑوں کی مرمت ہوجاتی ہے۔

اس تحقیق کی تفصیلات ’’کمپوزٹس پارٹ بی: انجینئرنگ‘‘ نامی ریسرچ جرنل کے ایک حالیہ شمارے میں شائع ہوئی ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: برطانیہ اور جنوبی افریقا میں کورونا وائرس کی نئی قسم دریافت
Next: عوامی طاقت کے ساتھ اسلام آباد جاکر عمران خان سے استعفیٰ چھینیں گے، بلاول

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.