Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

سائنس نے بچوں کے دانت کاٹنے کی وجہ بتادی

Daily Rehbar اکتوبر 7, 2019 1 minute read
childern

آپ  نے اپنے اِرگرد بہت سے ایسے  بچوں کو دیکھا ہوگا جن کی دانتوں سےکاٹنے کی عادت ہوتی ہے اور  اکثر والدین اس بات سے پریشان بھی ہوتے ہیں کہ ان کا بچہ ہر کسی کو کاٹ لیتا ہے جو کہ بعض اوقات شرمندگی کا باعث بھی بنتا ہے۔

کیا ہم نے کبھی سوچا ہے کہ بچے کی دانت کاٹنے کی وجہ کیا ہوسکتی ہے؟

حال ہی میں ایک تحقیق کی گئی ہے جس کے بعد بچوں کے دانت کاٹنے کی یہ وجہ سامنے آئی ہے کہ ایسے والدین جو اپنے بچوں کو وقت نہیں دے پاتے یا ان کے پاس اپنے بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کا اور ان سے بات چیت کرنے کا مناسب وقت نہیں ہوتا تو ایسے بچوں میں دانت کاٹنے کی عادت جنم لیتی ہے۔

ماہرین نے بچوں کے دانت کاٹنے کی ایک اور وجہ یہ بتائی ہے کہ وہ بچے جو موبائل فون، ٹی وی اور ٹیبلیٹ کا استعمال زیادہ کرتے ہیں وہ  بات کرنے کی صلاحیت سے محروم ہوجاتے ہیں اور اپنے جذبات کا اظہار وہ بلاوجہ دانت کاٹنے کی صورت میں کرتے ہیں۔

تحقیق میں بچوں کی نرسری کے مالک، مینیجر اور دیگر ملازمین سے اس حوالے سے پوچھا گیا جس کے بعد یہ نتیجہ اخذ کیا گیا کہ پچھلے 5 سالوں میں بچوں کے دانت کاٹنے کی شرح میں 28 فیصد اضافہ ہوگیاہے۔

1000 لوگوں میں سے 62 فیصد لوگوں کا کہنا تھا کہ انہیں بچوں کے دانت کاٹنے کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

’daynurseries.co.uk‘ ویب سائٹ کی ایڈیٹر سیو لرنر جنہوں نے بچوں کے دانت کاٹنے کے حوالے سے سوالنامہ بنا کر نرسری کے لوگوں سے پوچھا تھا ان کا کہنا ہے کہ اس کا نتیجہ بے حد خطرناک نکلا ہے، جن بچوں کے پاس اپنے جذبات کو اظہار کرنے کی زبان نہیں ہوتی ایسے بچے ہی دانت کاٹنے کی عادت میں مبتلا ہوتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس سے قبل دیگر تحقیق سے بھی یہ بات ثابت ہوئی ہے کہ نرسری اور کنڈرگارٹن کے بچے اپنے جذبات کو دوسروں تک پہنچانے کی صلاحیت سے محروم ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بچوں کا موبائل فون زیادہ استعمال کرنا اور ماں باپ پر کام کا زیادہ دباؤ جس کی وجہ سے وہ اپنے بچوں کو وقت نہیں دے پاتے یہ عادات بچوں کے اندر کی صلاحیت کو تباہ کرنے کا باعث بنتی ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ابھی 13 ماہ ہوئے ہیں، لوگوں میں صبر نہیں: وزیراعظم عمران خان
Next: قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع کی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سے ملاقات

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.