317

قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع کی وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سے ملاقات

گلگت(پ-ر) قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع کی کوئٹہ میں وزیر اعلی بلوچستان جام کمال سے ملاقات. ملاقات میں قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے بلوچستان کی میڈیکل یونیورسٹیز میں میڈیکل کی سیٹوں کو بڑھانے کا مطالبہ کر دیا جس پر وزیر اعلی بلوچستان جام کمال نے بلوچستان کے میڈیکل یونیورسٹیز میں میڈیکل کی سیٹوں کو دو گنا بڑهانے کی یقین دہانی کروائی.

جس پر قائد حزب اختلاف نے وزیر اعلی بلوچستان کا شکریہ ادا کیا. وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات کے بعد قائد حزب اختلاف گلگت بلتستان اسمبلی کیپٹن(ر) محمد شفیع نے میڈیا کے لئے جاری اپنے ایک بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان کا مقدمہ ہر فورم پر لڑھ رہے ہیں. جہاں بھی جس فورم پر بھی موقع ملتا ہے گلگت بلتستان کے حقوق کی بات کرتے ہیں.

انہوں نے کہا آج وزیر اعلی بلوچستان سے ملاقات ہوئی تو بلوچستان کی یونیورسٹیز میں میڈیکل کی سیٹوں کو بڑھانے کا مطالبہ کیا جس پر انہوں نے بلوچستان کی میڈیکل یونیورسٹیز میں میڈیکل کی سیٹوں کو ڈبل کرنے کی یقین دہانی کروائی ہے. ہماری ملاقات گلگت بلتستان کے طلباء کے لیے فائدہ مند ثابت ہوگی.3 روز قبل میں گورنر خیبر پختونخواہ سے بھی ملا تھا اور اس سے بھی یہی مطالبہ کیا تھا. انہوں نے بھی یقین دہانی کروائی ہے.

انہوں نے کہا ہے کہ مجھے جب بھی اور جہاں بھی موقع ملتا ہے گلگت بلتستان کے حقوق کا مقدمہ لڑھ رہا ہوں اور یہ میرا فرض بھی ہے.انہوں نے کہا ہے کہ نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی کے تعاون سے اگلے 2 دنوں میں وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ اور وزیر اعلی پنجاب سے بھی ملاقات شیڈول ہے.

وزیر اعلی سندھ اور گورنر سندھ سے بھی سندھ کی یونیورسٹیز میں میڈیکل کی سیٹوں کو بڑھانے کا مطالبہ کرونگا اور وزیر اعلی پنجاب سے ملاقات پر پوسٹ گریجویشن کی سیٹوں کو بڑھانے کا مطالبہ کرونگا.

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں