Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • آج کے کالمز/ اداریہ

خان صاحب! ایسا نہ ہو دیر ہو جائے ،،،، تحریر یاسر : انصار عباسی

Daily Rehbar اکتوبر 17, 2019
46_104425_reporter

وزیراعظم عمران خان کو دوسروں کی نہیں تو میڈیا سے تعلق رکھنے والوں اپنے اُن ’’خیر خواہوں‘‘ کی بات ضرور سننی چاہئے جو ہر گزرتے دن کے ساتھ مایوسی کا شکار ہو رہے ہیں اور اس مایوسی کا اظہار اپنے ٹی وی پروگرامز، آرٹیکلز اور سوشل میڈیا کے ذریعے کر رہے ہیں۔ سب یہ بات ضرور کہتے ہیں کہ وزیراعظم عمران خان پراُن کے مخالف بھی کرپشن کا الزام نہیں لگا سکتے لیکن شاید خان صاحب کا کوئی ایک بھی ’’خیر خواہ‘‘اُن کی ٹیم سے خوش اور تحریک انصاف کی صوبائی حکومتوں خصوصاً پنجاب اور عمران خان کے وسیم اکرم پلس سے مطمئن نہیں۔ یہ سب خان صاحب کی ذات کی تعریف کرتے ہیں اور ساتھ گلہ کرتے ہیں کہ اپنے اردگرد جمع ’’کرپٹ‘‘ حکومتی وزیروں اور مشیروں وغیرہ کے خلاف ایکشن کیوں نہیں لیتے۔ کئی تو کہہ کہہ کہ تھک گئے کہ نجانے خان صاحب وسیم اکرم پلس کو فارغ کیوں نہیں کرتے جس کی وجہ سے پنجاب کا بُرا حال ہو چکا۔ ہاں! خان صاحب کے ان ’’خیر خواہوں‘‘ میں ایک قدر مشترک ضرور ہے کہ وہ اس بات پر خوش ہیں کہ اپوزیشن سے تعلق رکھنے والے ’’کرپٹ ٹولے‘‘ کو جیل کے سلاخوں کے پیچھے ڈال دیا گیا ہے۔

خان صاحب کی اس خواہش پر کہ اُن کے پاس چین جیسے اختیارات ہوتے تو کرپشن کے خاتمہ کے لیے پانچ سو افراد کو جیلوں میں ڈال دیتے، وزیراعظم کے ’’خیر خواہ‘‘ کافی پُرجوش نظر آئے لیکن بے چین بھی، کیونکہ وہ کوئی حل بتانے سے قاصر رہے کہ کیا طریقہ اپنایا جائے کہ خان صاحب پانچ سو مبینہ کرپٹ افراد کو جیلوں میں ڈال سکیں۔ لیکن سوال یہاں یہ پیدا ہوتا ہے کہ پانچ سو ’’کرپٹ افراد‘‘ کی لسٹ کون مرتب کرے گا اور کیا اس سے ملک میں کرپشن کا خاتمہ ہو جائے گا، معیشت بہتر ہو جائے گی،

سرکاری افسران محنت شروع کر دیں گے اور فیصلہ سازی کی رفتار میں تیزی آ جائے گی؟؟؟ایسی لسٹیں تو ماضی میں کئی بار بنیں لیکن تاریخ نے ہر بات ثابت کیا کہ ان لسٹوں کا مقصد صرف اپنے مخالفوں کو سبق سکھانا ہوتا تھا۔ نیب پر اعتراض بھی کیا جاتا ہے کہ اُس کی وجہ سے کاروباری طبقہ اور بیورو کریسی کام نہیں کر رہے، معیشت کا بُرا حال ہو چکا ہے لیکن اُسی نیب کو اس لیے برقرار رکھا جا رہا ہے کیونکہ جن کو پکڑا جا رہا ہے اُن کا تعلق اپوزیشن سے ہے، جس پر مخالفوں کی چیخیں نکلتی ہیں تو خان صاحب کے ساتھ ساتھ اُن کے میڈیائی ’’خیر خواہوں‘‘ کو بھی بہت سکون ملتا ہے۔ لیکن یہ نہیں سوچا جاتا کہ چلیں جو اچھے نہیں لگتے، جن کی زبانیں حکومت اور خان صاحب کے خلاف بہت چلتی ہیں اُن کو اندر تو کر دیا لیکن کیا ایسے ثبوت ہیں جن کی بنیاد پر اُنہیں ٹرائل کورٹ سے ایسی سزائیں دلوائی جا سکتی ہوں جو ہائی کورٹس اور سپریم کورٹ تک قائم رہیں۔

ابھی تک تو جو کیس ہائی کورٹس تک پہنچے اُس میں نیب کے لیے شرمندگی کے علاوہ کچھ نہ تھا۔خان صاحب میں بہت خصوصیات ہیں لیکن اُنہیں اپنے غصے اور ضد پر قابو پانا ہو گا۔ نجانے کون اُن کے کان بھرتا ہے جس بنا پر ایف آئی اے کو کہا جاتا ہے کہ خواجہ آصف کے خلاف غداری کا کیس اس لیے بنایا جائے کیونکہ جب وہ نواز شریف کے دور میں وزیر دفاع تھے تو اُن کے پاس عرب امارات کا اقامہ بھی تھا۔ ذرائع کے مطابق ڈی جی ایف آئی اے بشیر میمن جن کو چھٹی پر بھیج دیا گیا، کو اس بات پر سزا ملی کہ غداری کے مقدمہ کے لیے ثبوت چاہئے کہ یہ غداری کا کون سا عمل تھا۔ محض کسی کی خواہش پر غداری کا مقدمہ تو نہیں بن سکتا۔ جب ایسی صورتحال ہو اور اختیارات بھی چین والے مل جائیں تو پھر نجانے کس کس کو کیسے کیسے جرم میں جیلوں میں بند کر دیا جائے گا۔ مجھے یقین ہے کہ اگر کرپشن کے خاتمے کا یہ انداز ہو اور کسی بھی فرد کی ذاتی خواہش سے لوگوں کو کرپشن کیسوں میں پکڑا جائے گا تو پھر پانچ سو کیا پانچ ہزار کی لسٹ بھی چھوٹی پڑ جائے گی۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: اشاروں سے چلنے والا گوگل کا جدید اسمارٹ فون
Next: پی سی بی نے سرفراز احمد کو کپتانی سے ہٹادیا

Related Stories

20_091807_reporter
  • آج کے کالمز/ اداریہ

27؍ اکتوبر ایک انتہائی سیاہ دِن

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
download (3)
  • آج کے کالمز/ اداریہ

*گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے اعلانات *”

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
28_104458_reporter
  • آج کے کالمز/ اداریہ

’’جو چلا گیا اسے بھول جا‘‘ حسن نثار

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.