131

*گلگت بلتستان کے لیے وزیر اعلی پنجاب کے اعلانات *”

وزیر اعلی پنجاب مریم نواز نے چلاس اور سکردو ہسپتال کیلئے 2 ایم آر آئی مشینوں کی خریداری کیلئے ایک ارب 50 کروڈ روپے کی گرانٹ فراہم کرنے اور شہید سیف الرحمن ہسپتال کیلئے ایم آر آئی مشین دینے کی یقین دہانی کرا دی ہے انہوں نے گلگت میں امراض قلب ہسپتال کیلئے اینجوگرافی یونٹ کی فراہمی کے بھی احکامات دیتے ہوۓ کہا ہے کہ پنجاب کے میڈیکل کالجوں میں گلگت بلتستان کے طلبہ و طالبات کیلئے MBBSکے 20اور BDS کے 10 سیٹیں جبکہ BSN اور MSN نرسنگ میں 100سیٹوں کا اضافہ کیا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہاکہ میاں محمد نواز شریف، میاں محمد شہباز شریف اور مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کے عوام سے محبت کرتے ہیں اور صوبائی حکومت کو تمام شعبوں میں تعاون فراہم کریں گے گلگت بلتستان کی ماضی کی حکومتوں کے ساتھ بھی حکومت پنجاب کا تعاون مثالی رہا ہے پنجاب حکومت نے صوبے میں بالخصوص صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے بھرپور تعاون کیا ہے صوبائی ہیڈ کوارٹر ہسپتال گلگت میں اولین ایم آر آئی مشین موجودہ وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے جب وہ وزیر اعلی پنجاب تھے اس وقت صوبائی حکومت کو تحفے میں دی تھی اسی طرح گلگت میں شہیدسیف الرحمن اسپتال کی تعمیر ، ضلع ہیڈ کوارٹر ہسپتالوں کو فعال بنانے کے لیے درکار سامان کی فراہمی میں پنجاب حکومت کا کردار قابل ستائش رہا ہے وزیر اعلی گلبرخان نے وزیر اعلی پنجاب مریم نواز سے حالیہ ملاقات کے دوران شہید سیف الرحمان اسپتال میں ایم آر آئی مشین کی تنصیب ،امراض قلب ہسپتال گلگت کو درکار مشینری کی فراہمی سمیت صحت کے شعبےکو درکار وسائل کی فراہمی کا مطالبہ کیا اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے پنجاب حکومت کی جانب سے ماضی کی طرح گلگت بلتستان کی تعمیر و ترقی اور عوام کے مسائل حل کرنے کیلئے صوبائی حکومت کیساتھ ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کی یقین دہانی کرائی وزیر اعلی گلگت بلتستان کا دور پنجاب اور وزیر اعلی مریم نواز سے ملاقات گلگت بلتستان کے لیے نیک شگون ثابت ہوا ہے وزیراعلی گلگت بلتستان کو دوسرے صوبوں کے وزرائے اعلی سے بھی اپنے روابط بڑھاتے ہوئے صوبے کو درپیش مسائل کے حل کے لیے اقدامات کرنے کی ضرورت ہے تاکہ گلگت بلتستان حکومت کو محدود وسائل کی وجہ سے جن مسائل کا سامنا ہے ان سے چھٹکارا پانے میں مدد مل سکے۔گلگت بلتستان کو وفاق کی جانب سے ترقیات کی مد میں ملنے والے محدود گرانٹ کو مد نظر رکھتے ہوئے گلگت بلتستان حکومت کو ملک کے دوسرے صوبوں سے روابط بڑھاتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کی ضرورت ہے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں