Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

جنگ نہیں چاہتے لیکن مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیں گے، ترجمان دفترخارجہ

Daily Rehbar اکتوبر 21, 2019
dr faisalx

 

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ پاکستان کی خواہش نہیں کہ معاملات جنگ کی طرف جائیں تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق پاکستان نے بھارتی دپٹی ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کرکے بھارتی فورسز کی جانب سے کنٹرول لائن پر بھارتی بمباری پر شدید احتجاج کیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو احتجاجی مراسلہ بھی دیا گیا جس میں کہا گیا کہ بھارت کی طرف سے ہیوی آرٹلری کا استعمال کیا گیا اور پاکستان کی خواہش نہیں کہ معاملات جنگ کی طرف جائیں تاہم اگر جنگ مسلط کی گئی تو بھرپور جواب دیا جائے گا جب کہ پاکستان اپنی جنگ خود لڑنے کے لئے پوری طرح سے تیار ہے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت جان بوجھ کر سویلین کو ہدف بنارہا ہے، بھارتی ڈپٹی ہوئی کمشنر کو بلاکر سخت احتجاج کیا گیا، ہفتہ کی رات سے اتوار کو دن گئے تک لائن آف کنٹرول پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا گیا،  بھارتی فورسز کی جانب سے نوسدا گاوٴں میں جان نوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں ایک فوجی جوان اور پانچ شہری شہید ہوئے۔

سفارتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی طرف سے سول آبادی کو نشانہ بنانے کو برداشت نہیں کیا جاسکتا اس لیے پاکستان نے بھارتی فائرنگ کا بھرپور جواب دیا اور بھارت کی طرف سے اپنے فوجیوں کی لاشیں اٹھانے کے لئے وائیٹ جھنڈے لہرائے گئے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ بھارتی آرمی چیف کے بقول تین دہشت گردوں کے لانچنگ پیڈ تباہ کیا گیا تاہم بھارت کی طرف سے اس بات کا کوئی ثبوت نہیں دیا گیا کہ شہید ہونے والے پانچ شہری کون ہے، آج پھر بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر کو طلب کرکے بتایا کہ کوئی دہشت گردی کیمپ موجود نہیں اور بھارت کو بتادیا ہے کہ اگر ایسی حرکتیں جاری رکھی گئیں تو پھر ہمارا جواب انتہائی سخت ہوگا۔

سفارتی ذرائع کے مطابق بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر سے کہا گیا ہے کہ بھارت کی طرف سے جو الزام لگایا گیا اس کی درست جگہ بتائیں، بھارت کے پاس معلومات ہے تو دیں، کل پاکستان جورا، شاہ کوٹ اور نوسہری میں پوری ڈپلومیٹک کمیونٹی کو لے کر جائے گا اور معائنہ کروایا جائے گا کہ وہاں کوئی کیمپ موجود نہیں، یو این ملٹری ابزرور گروپ برائے انڈیا پاکستان کو بھی دعوت دی گئی ہے، بھارتی ڈپٹی ہائی کمشنر جائیں اور ثابت کریں، بھارت نے صرف سویلین آبادی کو نقصان پہنچایا۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پی ٹی آئی دیامر کے جلسہ سے ن۔لیگ اور پی پی کی بنیادیں ہل گئ ہیں۔۔عالم نور حیدر
Next: قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کے قریب رہنے والا  نوشیر نامی یہ شحض پانچ بچوں کا باپ گھر کا واحد کمانےوالا پچلے ایک سال سے کینسر کے مرض میں مبتلا ہے

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.