Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • انٹرٹینمنٹ

اداکارہ عائزہ خان ریمپ پر واک کے دوران گرتے گرتے بچ گئیں

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2019
ayeza-khan-

 پاکستانی فلم اور ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ عائزہ خان ریمپ پر واک کے دوران حادثے سے بال بال بچ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی اداکارہ عائزہ خان فیشن شو میں شو اسٹاپر کے طور پر ریمپ پر واک کررہی تھیں اس دوران ان کے ہمراہ ماڈل و اداکار منیب بٹ بھی موجود تھے۔

اداکارہ عائزہ خان نے مہرون رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا تھا جبکہ منیب بٹ نے بھی اس ہی رنگ کا شادی کا لباس پہنا ہوا تھا۔

عائزہ خان بڑے اعتماد کے ساتھ ریمپ پر واک کررہی تھیں جیسے ہی وہ آگے بڑھیں تو ان کے پیچھے واک کرنے والے اداکار منیب بٹ نے بے دھیانی میں عائزہ کے کپڑوں پر پیر رکھ دیا جس کی وجہ سے ان کا بیلنس آؤٹ ہوا اور وہ گرتے گرتے بچ گئیں۔

عائزہ خان نے کمال مہارت سے اپنے آپ کو سنبھالا اور ریمپ پر اپنی واک مکمل کرکے شائقین سے داد وصول کی۔

دوسری جانب منیب بٹ پر تنقید کرتے ہوئے صارفین نے کہا کہ وہ ریمپ پر واک کے دوران اپنی آنکھیں کھلی رکھا کریں جبکہ شو کے ڈائریکٹرز اور انتظامیہ کو بھی مشورہ دیا کہ وہ اس طرح کے لباس کے دوران ماڈل کے درمیان کچھ فاصلہ رکھا کریں تاکہ حادثے سے بچا جاسکے۔

فیشن شو کے دوران لی گئی منیب بٹ اور عائزہ خان کی متعدد تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہیں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل پاکستانی اداکارہ صبا قمر بھی ریمپ پر واک کے دوران گر گئی تھیں لیکن پھر وہ پراعتماد انداز میں اٹھیں اور انہوں نےاپنی واک مکمل کی تھی۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: آزادی مارچ؛ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان مذاکرات کامیاب
Next: ایک تاریخ، دو فیصلے،،،، تحریر: فرحان تنیو

Related Stories

2432403-shahrukhkhan-1674565824-479-640x480
  • انٹرٹینمنٹ

’پٹھان‘ نے ریلیز سے قبل ٹکٹوں کی فروخت کا ریکارڈ قائم کردیا

Daily Rehbar جنوری 24, 2023
2041145-ratcanv-1589384828-974-640x480
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل و ثقافت

چوہوں کی بنائی ہوئیں پینٹنگز ہاتھوں ہاتھ فروخت

Daily Rehbar مئی 14, 2020
2040741-coronahairstylex-1589263813-178-640x480
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل و ثقافت

کینیا میں ’’کورونا ہیئر اسٹائل‘‘ کی مقبولیت

Daily Rehbar مئی 12, 2020

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.