Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

دھوپ میں مسلسل پھڑپھڑانے والے مصنوعی پروں کی کامیاب آزمائش

Daily Rehbar فروری 23, 2020
1995340-material-1582213730-399-640x480

ہم جانتے ہیں کہ اس وقت دنیا بھر میں اڑنے والے ’’کیڑے روبوٹ‘‘ پر کام جاری ہے لیکن ان کے ساتھ بجلی کا نظام وابستہ کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ اب اسی کمی کو دور کرنے کے لیے ایسے پر یا بازو ڈیزائن کیے گئے ہیں جو روشنی پڑتے ہی پھڑپھڑاتے ہیں اور جب تک روشنی برقرار رہے اس وقت تک وہ کسی روبوٹ کو اڑاسکتے ہیں۔

یہ اہم کام چین کی چینگ زو اور جیانگ زو یونیورسٹی کے سائنس دانوں نے مشترکہ طور پر انجام دیا ہے۔ اسے ’تتلی کے لچک دار حیاتیاتی پنکھ‘ یا ’’ایف بی بی ڈبلیو‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اسے پالیمر کی ایک باریک پرت سے بنایا گیا ہے۔ اس کے بعد باریک پر کے اوپر نینوکرسٹلائن دھاتی تہہ چڑھائی گئی ہے۔

تجرباتی طور پہ اس پر کے ایک سرے کو کسی سہارے سے جوڑا گیا ہے اور دوسرا حصہ کھلا چھوڑا گیا ہے۔ اب جوں ہی اس پر سورج کی روشنی پڑتی ہے اس کا آزاد حصہ اس طرح اوپر اور نیچے ہوتا ہے جیسا کہ پرندوں کے بازو پھڑپھڑانے کے دوران ہوتا ہے۔

جیسے ہی دو مختلف مادوں سے بنے اس پر پہ روشنی چمکتی ہے تو ان دونوں کا درجہ حرارت بڑھ جاتا ہے جس سے وہ پھیلتے ہیں چونکہ اس کے اندر موجود پالیمر اوپر کی تہہ کے مقابلے میں زیادہ پھیلتی ہے تو پر کی شکل میں یہ کبھی اندرونی یا کبھی بیرونی جانب مڑتا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ایک سرا مڑ کر خمیدہ ہوتا ہے تو اس کا سایہ پڑتا ہے تو اس سے وہ حصہ ٹھنڈا ہوجاتا ہے اور یوں پر دوبارہ سیدھا ہوجاتا ہے۔ اس طرح یہ مٹیریل کھلتا اور بند ہوتا ہے جس سے عین پھڑپھڑانے والا عمل جنم لیتا ہے۔ دوسری اہم بات یہ ہے کہ اس کی پھڑپھڑاہٹ تتلی کے پروں سے بھی تیز ہے۔

تجرباتی طور پر ماہرین نے اسے ایک کھلونا کشتی میں لگایا ہے اور پروں کی حرکات سے خود بجلی بنانے کا بھی کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔ اب تک ایف بی بی ڈبلیو سے دنیا کا کوئی روبوٹ نہیں بنایا جاسکا۔ اس کی تفصیلی ویڈیو بھی جاری کی گئی ہے جبکہ تحقیقی جرنل اے سی ایس اپلائیڈ مٹیریل اینڈ انٹرفیس میں اس کی تفصیل شائع ہوئی ہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: وزیر اعظم کی حکومتی ارکان کو اہم ہدایت، اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی ہوئی یا نہیں مسلسل نظر رکھیں
Next: کیلا کردے گردے کی پتھری کو چکنا چور، ڈاکٹرز بھی حیرت میں مبتلا

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.