Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی

افغان صدر کی تقریبِ حلف برداری دھماکوں سے گونج اُٹھی، تقریبِ میں صدر اشرف غنی کا انوکھا انداز

Daily Rehbar مارچ 9, 2020
9bf20ccd187f31170ca8e664a2214d0f_L

نومنتخب افغان صدر کی تقریب حلف برداری کے دوران 2 دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس پر انہوں نے حاضرین کو اپنا سینہ دکھاتے ہوئے کہا کہ میں نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی کیوں کہ میرا سینہ عوام پر قربان ہونے کے لئے حاضر ہے۔

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کے مطابق کابل میں نومنتخب صدر کی تقریب حلف برداری جاری تھی کہ اس دوران 2 زوردار دھماکوں کی آواز سنائی دیں جس پر تقریب کو کچھ دیر کے لیے روک دیا تاہم کچھ ہی دیر بعد صدر اشرف غنی اسٹیج پر کھڑے ہوئے اور حاضرین کو اپنا سینہ دکھاتے ہوئے کہا میں نے بلٹ پروف جیکٹ نہیں پہنی ہوئی ہے کیوں کہ میرا سینہ افغان عوام پر قربان ہونے کے لئے حاضر ہے۔

بعد ازاں افغان صدر اشرف غنی نے اپنی تحریر شدہ تقریر جاری رکھی۔ جس میں انہوں نے طالبان اور امریکا کے درمیان ہونے والے امن معاہدے کی تعریف و توصیف کی تاہم طالبان اسیروں کی رہائی کے معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور ساتھ ہی اپنے حریف عبد اللہ عبداللہ کو عوام کے ووٹوں کا احترام کرتے ہوئے شکست تسلیم کرنے اور جمہوریت کو جاری رکھنے کے لیے ذاتی انا کو ختم کرنے کا مشورہ دیا۔

ادھر الیکشن کمیشن کی جانب سے صدارتی انتخاب میں اشرف غنی کی کامیابی کا نوٹیفیکشن جاری کرنے کے باوجود حریف رہنما عبداللہ عبداللہ نے نتائج کو مسترد کرتے ہوئے خود ساختہ صدر ہونے کا دعویٰ کیا اور اپنے حامیوں کے ہمراہ آج تقریب حلف برداری منعقد کی جہاں انہوں نے صدر کا حلف بھی اُٹھالیا۔

دوسری جانب صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری جاری ہے جس میں امریکا کے خصوصی نمائندے زلمے خیل زاد سمیت کئی ممالک کے نمائندے، اعلیٰ سرکاری حکام اور بڑی تعداد میں عوام بھی شریک ہیں۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ڈی آئی خان میں فورسز کے آپریشن کے دوران دو دہشتگرد ہلاک، کرنل شہید
Next: سکردو روڈ میں ٹریفک کا المناک حادثہ) کوسٹر دریا میں گرنے سے 26افراد جاں بحق

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.