294

سکردو روڈ میں ٹریفک کا المناک حادثہ) کوسٹر دریا میں گرنے سے 26افراد جاں بحق

پٹہ۔۔۔ علی الصبح یلبو کے قریب کوسٹر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر دریا میں سند ھ میں جاگری

سکر دو (ایس ایس ناصری) ڈرائیور کی غفلت پنڈی سے سکردو آنے والی کوسٹر کو حادثہ 26انسانی جانیں موت کی وادی میں چلی گیئں تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں راولپنڈی سے سکردو آنے والی مسافر کوسٹر جس میں 26مسافر سوار تھے پیر کی علی الصبح روندو کے علاقہ یلبو کے قریب پہنچ کر موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہوکر دریائے سندھ میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور کنڈکٹر سیمت 20انسانی قیمتی جانیں ضائع ہوگئی جبکہ چھے زخمی ہوگئے زخمیوں کوسؤل ہسپتال ڈمبوداس منتقل کیا گیا جہاں زخمی کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے جس کے بعد حادثہ میں جان بحق افراد کی تعداد 26ہوگئی۔حادثہ کی اطلاع ملتے ہی انتظامیہ روندو ریسیکو کیلے موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا۔زرائع کے مطابق انچن ٹریولز کمپینی نے مسافروں کی تعداد زیادہ ہونے پر کوسٹر کو کرایہ پر لیکر سکردو روانہ کردی اور اس روٹ پر ڈرائیور کا پہلا سفر تھا روٹ پر تجربہ نہ ہونے اور سکینڈ ڈرائیور نہ ہونے کی وجہ سے یلبو کے مقام پر موڑ کاٹتے ہوئے یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔حادثہ کے بعد فورس کمانڈر گلگت بلتستان میجر جنرل احسان محمود آرمی جوانون کے ساتھ ریسکیو آپریشن کیلے موقع پر پہنچ گئے پاک آرمی کینوجوانون اور ریسکیو 1122سمیت دیگر ادارے کے اہلکاروں نے آپریشن کرتے ہوئے متعدد لاشیں نکال دی گئی۔زرائع کے مطابق حادثے میں جان بحق ہونے والے افراد میں سے کئی ک تعل ایک ہی خاندان سے ہیں۔حادثہ کی خبر سنتے ہی شہر میں قیامت صغرا برپا ہوئی اور سوگ کا سماں پیش کرنے لگے۔اس حادثہ کے بعد مختلف لوگون نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اسطرح کی ٹرانسپورٹ کمپنیوں پر مکمل پابندی لگادی جائے اور ان کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں