Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

بزرگ افراد سے مضبوط باہمی تعلق انہیں جسمانی ورزش پر ابھارتا ہے

Daily Rehbar مئی 15, 2020
2041297-exer-1589403266-914-640x480

ہوائی: ایک سروے سے معلوم ہوا ہے کہ بزرگوں سے قریبی تعلقات اور گرم جوشی کئی طرح سے ان کی صحت کے لیے بہترین ثابت ہوتے ہیں۔

اس مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ اگر بوڑھے افراد سے تعلقات دیرینہ ہوں ، مضبوط ہوں اور خبرگیری کا باقاعدہ نظام مرتب ہوتو بزرگ اپنی اہمیت کو سمجھتے ہوئے اپنی صحت کا خیال رکھتے ہیں۔ اسی بنا پر ہلکی ورزش اور جسمانی مشقت کی جانب راغب ہوتے ہیں جو ان کے لیے بہت ضروری ہوتی ہے۔

یہ سروے امریکا میں یونیورسٹی آف ہوائی نے کیا ہے جس کی تفصیلات جرنل آف ایجنگ اینڈ فزیکل ایکٹویٹی میں شائع ہوئی ہے۔  اس میں مرکزی محقق شیویل نے درمیانی آمدنی والے بزرگ افراد کو مطالعے میں شامل کیا ہے جس میں برازیل، کولمبیا اور البانیہ کے ایسے 1190 افراد کو شامل کیا گیا ہے جن کی عمریں 65 سے 74 برس تک تھیں۔

مطالعے کا مقصد یہ تھا کہ کس طرح بزرگ افراد کے باہمی تعلقات انہیں ہلکی یا شدید درجے کی ہفتہ وار 150 منٹ کی ورزش یا مشقت تک لے جاسکتے ہیں۔ رپورٹ میں یہ زور بھی دیا گیا ہے کہ کورونا وبا کے اس ماحول میں بھی بزرگ افراد سے تعلق رکھا جائے تاکہ وہ ورزش اور جسمانی سرگرمی جاری رکھ سکیں۔ عمر کے اس حصے میں بوڑھے افراد سے مضبوط تعلقات ان کی صحت پر بہترین اثرات مرتب کرتے ہیں۔

ماہرین نے اپنی رپورٹ میں یہ بھی کہا ہے کہ بالخصوص بزرگ خواتین کے پاس وقت گزارا جائے خواہ وہ ماں ہویا قریبی اقربا میں شامل ہوں۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ خواتین ڈپریشن کے غلبے میں آسانی سے آجاتی ہیں۔ اگر اسی تعلقات کے ساتھ ساتھ انہیں چہل قدمی کرنے کو کہا جائے تو غالباً وہ اس پر عمل کرسکتی ہیں۔

مجموعی طور پر اس سروے سے معلوم ہوا ہے کہ بزرگوں کی تنہائی انہیں مزید متاثر کرتی ہے اس لیے انہیں وقت دینا بہت ضروری ہے۔

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: شعیب اختر آئی سی سی کے جانبدارانہ رویے کیخلاف برس پڑے
Next: اب ہوا بھرنے والی موٹرسائیکل کو لے کر چلنا بہت آسان

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.