Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

صرف 30 منٹ میں گردے کی پتھری کی تشخیص کرنے والا ٹیسٹ

Daily Rehbar مئی 27, 2020 1 minute read
2044594-kidney-1590431827-614-640x480

اسٹینفورڈ: دو امریکی جامعات نے گردے میں پتھری کا ایک نیا ٹیسٹ وضع کیا ہے جس کے تحت پیشاب کے ذریعے بہت حد تک درستگی سے گردے میں پتھری کا انکشاف کیا جاسکتا ہے۔

پینسلوانیا اسٹیٹ یونیورسٹی اور اسٹینفرڈ یونیورسٹی کے ماہرین نے گردوں میں پتھری کی شناخت کرنے والا ایک نیا قابلِ بھروسہ ٹیسٹ وضع کیا ہے اور اسے SLIPS-LAB کا نام دیا گیا ہے۔ پیشاب کے ذریعے کیا جانے والا یہ ٹیسٹ صرف آدھے گھنٹے میں نتائج فراہم کرتا ہے۔

واضح رہے کہ اس وقت گردوں میں پتھری کے جو مروجہ ٹیسٹ کئے جاتےہیں ان میں سات سے دس دن لگتےہیں۔ دوسری جانب یہ عمل بہت کم خرچ اور آسان بھی ہے۔ توقع ہے کہ جلد ہی یہ ٹیسٹ دنیا بھر میں عام دستیاب ہوگا اور اس سے دیگر بیماریوں کے مؤثر ٹیسٹ کی راہیں بھی کھلیں گی۔

ہم جانتے ہیں بعض نمکیات اور معدنیات گردے میں جمع ہوتی رہتی ہیں اور کئی اقسام کی پتھریوں کی تشکیل کرتی رہتی ہیں۔ اگر یہ پتھری پیشاب کی نالی میں پھنس جائے تو شدید تکلیف کی وجہ بنتی ہیں بلکہ بعض پتھریاں گردوں کو مکمل طور پر ناکارہ بھی کرسکتی ہیں۔ فی الحال پتھری کی شناخت کے لیے پیشاب میں خاص طرح کے کیمیکلز اور میٹابولائٹس شناخت کرنے کی کوشش کی جاتی ہے اور اس میں بہت وقت صرف ہوتا ہے۔

بسا اوقات مریض کی پیشاب کے 24 گھنٹے میں جمع ہونے والے نمونے جمع کئے جاتےہیں اور ان کا مطالعہ کیا جاتا ہے اور تصدیق میں سات سے دس روز لگتے ہیں۔ لیکن نئے ٹیسٹ کے لیے ماہرین نے کیڑے مکوڑے راغب کرنے والے صراحی نما پودے یعنی پچر پلانٹ سے سبق لیا ہے۔ اس پودے کی اندرونی سطح پھسلن والی ہوتی ہے جس میں پھسل کر کیڑا اندر جاگرتا ہے۔

اسی بنا پر ماہرین نے نے ’سلپری انفیوزڈ پورس سرفیس یعنی SLIPS-LAB نامی ایک آلہ تیار کیا ہے جس کی ہموار سطح پر پیشاب کے قطرے گویا تیرتے رہتے ہیں اور ان میں درست وقت میں کیمیکل ملتے جاتے ہیں جن کی بدولت پتھری کی شناخت ممکن ہوجاتی ہے۔

اس ٹیسٹ کے لیے کسی ماہر کی ضرورت نہیں رہتی اور پیشاب کا نمونہ ازخود مختلف کیمیکل سے ملتا رہتا ہے اور اسے مریض کے گھر، سڑک یا دفتر میں بھی انجام دیا جاسکتا ہے۔ ٹیسٹ کے نتائج اسمارٹ فون کا اسکینر سے بھی لیے جاسکتے ہیں جبکہ نتیجہ آدھے گھنٹے میں سامنے آجاتا ہے۔

بشکریہ:ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: امریکی بحریہ کا دورانِ پرواز تیزرفتار یو اے وی تباہ کرنے کا تجربہ
Next: پاکستان میں کورونا مریضوں کی تعداد 62 ہزار 689 ہوگئی، 1283 افراد جاں بحق

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.