Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

پاکستان میں ’تقریباً مکمل‘ سورج گرہن اختتام پذیر ہوگیا

Daily Rehbar جون 21, 2020 1 minute read
2052690-solareclipse-1592715893-345-640x480

کراچی / لاہور: پاکستان میں صبح تقریباً ساڑھے نو بجے شروع ہونے والا سورج گرہن اپنے عروج پر پہنچنے کے بعد، بتدریج اپنے اختتام کی طرف بڑھتے ہوئے اب (دوپہر 1 بج کر 10 منٹ تک) مکمل طور پر ختم ہوچکا ہے اور سورج اپنی معمول کی چمک پر واپس آچکا۔

واضح رہے کہ کراچی اور لاہور میں یہ سورج گرہن ’’تقریباً مکمل‘‘ تھا جبکہ بلوچستان، بالائی سندھ اور جنوبی پنجاب سے گزرتی ہوئی ایک باریک سی پٹی میں ’’مکمل سورج گرہن‘‘ رہا اور، عام تاثر کے برعکس، صرف ان ہی علاقوں میں دن کے وقت شام جیسا اندھیرا چھاگیا لیکن ایسا بھی صرف چند منٹ کےلیے ہوا۔

اس طرح کے ’تقریباً مکمل‘ سورج گرہن کو ’’حلقہ نما سورج گرہن‘‘ (Annular Solar Eclipse) بھی کہا جاتا ہے۔ موجودہ سورج گرہن کی تفصیل ویب سائٹ ’’ٹائم اینڈ ڈیٹ‘‘ پر موجود نقشے کی مدد سے دیکھی جاسکتی ہے:

واضح رہے کہ یہ اس سال کا پہلا سورج گرہن ہے۔ اگلا سورج گرہن 14 دسمبر کو ہوگا لیکن وہ صرف جنوبی امریکا اور جنوبی افریقہ ہی میں دیکھا جاسکے گا۔

کراچی میں سورج گرہن صبح 10 بج کر 59 منٹ پر اپنے عروج پر پہنچا، جس دوران سورج کا 93.5 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ گیا اور 6.5 فیصد حصہ روشن رہا۔ کراچی میں سورج گرہن کا اختتام 12 بج کر 46 منٹ پر ہوا، یوں اس کا دورانیہ 3 گھنٹے 20 منٹ رہا۔

لاہور میں سورج گرہن صبح 11 بج کر 26 منٹ پر اپنے عروج کو پہنچا جس دوران سورج کا 93.2 فیصد حصہ چاند کے پیچھے چھپ گیا جبکہ 6.8 فیصد حصہ تب بھی روشن رہا۔ لاہور میں سورج گرہن کا دورانیہ 3 گھنٹے 22 منٹ رہا جبکہ اس کا اختتام دوپہر 1 بج کر 10 منٹ پر ہوا۔

یاد رہے کہ ’تقریباً مکمل‘ سورج گرہن کے دوران اگرچہ سورج کی روشنی معمول سے خاصی کم ہوجاتی ہے لیکن پھر بھی یہ اچھی خاصی ہوتی جسے غروبِ آفتاب یا رات کا منظر ہر گز نہیں کہا جاسکتا۔ ایسا صرف ’مکمل سورج گرہن‘ والے علاقوں میں صرف چند منٹ کےلیے ہوا جب وہاں غروبِ آفتاب جیسا منظر دکھائی دیا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: مریض کی آواز سن کر ہارٹ فیل کا اندازہ لگانے والی ایپ
Next: پی آئی اے طیارہ حادثے میں پائلٹس اور ایئرٹریفک کنٹرولر ذمہ دار قرار

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.