Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

کچے دودھ سے خطرناک جین پھیل سکتے ہیں، تحقیق

Daily Rehbar جولائی 2, 2020
2055600-rawmilkx-1593599482-1000-640x480

کیلیفورنیا: امریکی غذائی ماہرین نے عام دستیاب دودھ کے ہزاروں نمونوں کا تجزیہ کرنے کے بعد انکشاف کیا ہے کہ کچے دودھ میں اینٹی بایوٹک دواؤں سے مزاحمت رکھنے والے جین کی زیادہ مقدار موجود ہوتی ہے، لہذا اس دودھ کو اچھی طرح ابالنے کے بعد ہی استعمال کرنا ضروری ہے۔

ریسرچ جرنل ’’مائیکروبایوم‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع شدہ تحقیق کے مطابق، اس مطالعے کی غرض سے امریکا کی پانچ ریاستوں میں مختلف مارکیٹوں سے دودھ کے 2034 نمونے جمع کیے گئے جو یا تو بالکل خام (کچے) تھے یا پھر انہیں تین الگ الگ طریقوں کے ذریعے جراثیم اور دیگر مضر اجزاء سے پاک کیا گیا تھا۔

مطالعے میں جہاں یہ بات سامنے آئی کہ اگر کچے دودھ کو ٹھنڈک (ریفریجریٹر) میں رکھ دیا جائے تو اس میں جراثیم زیادہ نہیں ہوتے، وہیں یہ بھی معلوم ہوا کہ کچے دودھ میں ایسے خطرناک جین کی مقدار خاصی زیادہ ہوتی ہے جو اینٹی بایوٹکس کے خلاف مزاحمت رکھتے ہیں اور عام درجہ حرارت پر دودھ میں خطرناک جراثیم کی تعداد میں تیز رفتار اضافے میں مدد بھی کرتے ہیں۔
یہ بات اس سے پہلے بھی ایک مطالعے میں سامنے آچکی ہے لیکن موجودہ تحقیق میں اس کا تعلق جراثیم کی تعداد بڑھنے سے بھی ثابت ہوا ہے، جو ایک تشویشناک امر ہے۔

اس تحقیق کی روشنی میں بزرگوں کی پرانی نصیحت ایک بار پھر تازہ ہوئی ہے: دودھ کو ہمیشہ اچھی طرح اُبال کر پینا چاہیے!

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: شاہد آفریدی اوران کے اہل خانہ کورونا وائرس سے صحت یاب
Next: اس ننھی سی ڈسک پر 74 کروڑ صفحات سما سکتے ہیں!

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.