Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

ہارمون کے ذریعے کورونا وائرس کا نیا علاج سامنے آگیا

Daily Rehbar جولائی 22, 2020 1 minute read
2061336-coronavirusharmoune-1595422423-179-640x480

لندن: برطانیہ میں بایوٹیکنالوجی کی ایک کمپنی نے گزشتہ روز اعلان کیا ہے کہ اس نے ایک خاص ہارمون استعمال کرتے ہوئے کووِڈ 19 کے علاج کی ثانوی طبّی آزمائشیں (فیز ٹو کلینیکل ٹرائلز) کامیابی سے مکمل کر لی ہیں۔ ان آزمائشوں میں کورونا وائرس سے متاثرہ 101 افراد شریک ہوئے تھے جبکہ یہ آزمائشیں مارچ سے مئی تک جاری رہیں۔

’’سائنیئرجن‘‘ نامی بایوٹیکنالوجی فرم کے وضع کردہ اس طریقہ علاج کو ’’ایس این جی 001‘‘ کا نام دیا گیا ہے جس کا انحصار ’’انٹرفیرون بی-ٹا‘‘ نامی ہارمون پر ہے۔ یہ ہارمون قدرتی طور پر انسانی جسم میں پایا جاتا ہے جو بیماریوں کے خلاف لڑنے والے، ہمارے مدافعتی نظام کو مستحکم بناتا ہے۔

البتہ یہی ہارمون بعض امراض میں انجکشن کے ذریعے بھی مریض کے جسم میں داخل کرکے بطور دوا استعمال کیا جاتا ہے۔
سائنیئرجن کے طریقہ علاج میں ’’انٹرفیرون بی-ٹا‘‘ کو محلول کی شکل دی گئی جسے بخارات میں تبدیل کرکے، سانس کے ذریعے مریضوں کے پھیپھڑوں تک براہِ راست پہنچایا گیا۔

تین ماہ تک جاری رہنے والے ان تجربات سے معلوم ہوا کہ کووِڈ 19 کے جن مریضوں نے ’’اصلی‘‘ انٹرفیرون بی-ٹا استعمال کیا تھا، ان میں یہ بیماری شدید تر ہونے کا امکان ’’نقلی‘‘ (پلاسیبو) انٹرفیرون بی-ٹا استعمال کرنے والے مریضوں کے مقابلے میں 79 فیصد تک کم تھا۔

علاوہ ازیں، اصلی انٹرفیرون بی-ٹا استعمال کرنے والے مریض، دیگر مریضوں کے مقابلے میں جلدی اور مکمل طور پر صحت یاب بھی ہوگئے۔

یہ تجربات برطانیہ کے مختلف اسپتالوں میں داخل ہونے والے مریضوں پر کیے گئے جنہوں نے بطور رضاکار ان آزمائشوں میں شریک ہونے کی منظوری دی تھی۔

اس تحقیق کا مثبت پہلو یہ ہے کہ انٹرفیرون قسم کے ہارمونز برسوں سے علاج معالجے میں استعمال کیے جارہے ہیں۔ قرینِ قیاس ہے کہ ’انٹرفیرون بی-ٹا‘ جب بخارات کی شکل میں پھیپھڑوں تک براہِ راست پہنچتا ہے، تو ان میں جذب ہو کر یہ ناول کورونا وائرس کے خلاف ان کی قوتِ مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔

واضح رہے کہ سائنیئرجن نے اپنی کامیابی کا اعلان ایک پریس ریلیز کی شکل میں کیا ہے۔ اگرچہ اس کی تائید بعض دوسرے طبی ماہرین نے بھی کی ہے لیکن اب تک یہ نتائج کسی تحقیقی مجلے (میڈیکل ریسرچ جرنل) میں شائع نہیں ہوئے ہیں۔ لہذا ان نتائج کی باضابطہ اشاعت سے پہلے تک یہ طریقہ علاج آزمانے میں انتہائی احتیاط کی اشد ضرورت ہے۔

مزید برأں، جب تک یہ طریقہ علاج ’’فیز تھری کلینیکل ٹرائلز‘‘ میں کامیاب نہیں ہوجاتا، تب تک عالمی طور پر اس کے استعمال کی منظور بھی نہیں دی جاسکے گی۔ اس مرحلے میں مزید چھ ماہ لگ سکتے ہیں۔

 

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پی سی بی کے اعزازی چیئرمین کو بے شمار مراعات حاصل
Next: یہ دنیا کی ’سب سے سیاہ‘ مچھلی ہے

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.