Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

افغان فضائیہ کی شادی کی تقریب پر بمباری، طالبان سمیت 45 شہری ہلاک

Daily Rehbar جولائی 23, 2020
2061967-afghanairforceairstrike-1595502005-590-640x480

کابل: افغان فضائیہ نے ہرات میں طالبان جنگجوؤں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 6 طالبان جنگجو سمیت 45 افراد ہلاک ہوگئے۔

افغان میڈیا کے مطابق صوبے ہرات میں فضائی حملے میں ہلاکتوں سے متعلق متضاد خبریں گردش کر رہی ہیں، نگراں وزیر دفاع اسد اللہ خالد نے 6 طالبان کمانڈرز کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ان میں وہ جنگجو بھی شامل ہیں جو حال ہی میں امریکا اور افغان طالبان کے معاہدے کے نتیجے میں رہا ہوئے تھے اور انہوں نے کسی قسم کی جنگی مہم میں حصہ نہ لینے کا حلف لیا تھا۔

اس سوال کے جواب میں کہ فضائی بمباری میں معصوم شہری بھی ہلاک ہوئے، نگراں وزیر دفاع نے اپنے بیان کی تصدیق کے لیے کارروائی کے دوران ہلاک ہونے والے طالبان کمانڈرز اور جنگجوؤں کی تصاویر فراہم کرنے کا عندیہ بھی دیا تاہم وہ ہلاک ہونے والے طالبان جنگجوؤں کی شناخت فوری طور پر نہ بتاسکے۔

دوسری جانب طالبان طالبان کے ترجمان قاری محمد یوسف احمدی نے میڈیا کو بتایا کہ ہرات پر دو فضائی حملے کیے گئے جن میں اب تک کی اطلاعات کے مطابق 8 شہری ہلاک اور 12 زخمی ہوئے ہیں۔ انہوں نے خبردار کیا کہ حکومتی کارروائیوں سے حال ہی میں رہا ہونے والے طالبان اسیر دوبارہ ہتھیار اُٹھانے پر مجبور ہوجائیں گے۔

ادھر عالمی خبر رساں اداروں کو آزاد ذرائع سے حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق فضائی حملہ ایک ایسے گھر میں کیا گیا جہاں شادی کی تقریب جاری تھی، حملے کے خوف سے گھر سے باہر نکل کر محفوظ مقام کی جانب جانے والے شہریوں پر دوبارہ فضائی حملہ کیا گیا جس سے ہلاکتوں کی تعداد 45 تک جا پہنچی۔ مقامی حکام نے بھی 45 ہلاکتوں کی تصدیق کی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: آئسکریم باکس میں ہیروئن سپلائی کرنے والا بین الصوبائی منشیات ڈیلرگرفتار
Next: اسکواڈ میں سرفراز احمد کی موجودگی کا کوئی دباؤ نہیں، محمد رضوان

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.