Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

این 95 کی طرح مؤثر اور کئی مرتبہ استعمال ہونے والا کم خرچ ماسک

Daily Rehbar جولائی 27, 2020
2062670-maskinside-1595776846-538-640x480

وسٹن: اس سال کی ابتدا میں کورونا وبا کےآغاز میں دنیا بھر میں چہرے کے ماسک کی شدید قلت دیکھنے میں آئی اور اب اسی کمی کو دور کرنے کے لئے میساچیوسیٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹٰی) کےماہرین نے بار بار استعمال ہونے والا دنیا کا سستا اور مؤثر ترین ماسک بنایا ہے جس کی قیمت بمشکل 15 ڈالر ہوسکتی ہے۔

نئی اختراع کو ’آئی ماسک‘ کا نام دیا گیا ہے جو مکمل طور پر سلیکون سے بنا ہے۔ آلودہ ہونے کے کسی خوف کے بغیر اسے بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے۔ اگرچہ اس پر مزید تحقیق باقی ہے لیکن ماہرین کے مطابق یہ این 95 جیسے ماسک کا ایک بہترین متبادل ثابت ہوسکتا ہے۔

اس ماسک کی شکل بہت حد تک این 95 ماسک جیسی ہے لیکن اس میں سلیکون ربڑ شامل کیا گیا ہے جسے جراثیم سے پاک کرکے بار بار استعمال کیا جاسکتا ہے ۔ ہوا کی آمدورفت کے لئے بنائے دونوں اطراف کے فلٹر بھی تبدیل کئے جاسکتے ہیں۔ آئی ماسک کے بارے میں ایک تفصیلی مضمون برٹش میڈیکل جرنل اوپن میں بھی شائع کیا گیا ہے۔

آئی ماسک کو تھری ڈی پرنٹر سے بنایا گیا ہے۔ اس کے بعض نمونے ڈاکٹروں اور نرسوں کو استعمال کے لئے دیا گیا جسے انہوں نے سانس لینے میں آسان، آرام دہ اور بہترین قرار دیا ہے۔
اگرچہ این 95 ماسک بالخصوص کورونا وائرس کی 95 فیصد تعداد کو روکنے کی صلاحیت رکھتے ہیں لیکن انہیں بار بار استعمال نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن دنیا بھر میں اس ماسک کا شدید کال پڑا تو طبی عملے نے مجبوراً انہیں جراثیم کش اجزا سے صاف کرکے کئی بار استعمال کیا۔ جبکہ وبائی ماہرین اسے صحت کے لئے ایک خوفناک خطرہ قرار دیتے ہیں۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ ایم آئی ٹی کے ماہرین نے آئی ماسک کو کئی مروجہ طریقوں سے صاف کیا تب بھی اس میں کوئی خرابی واقع نہیں ہوئی اور وہ استعمال کے قابل رہا۔ اس لحاظ سے صرف 15 ڈالر کا یہ ماسک وبا میں ہم سب کے لئے وائرس سے بچاؤ کا ایک اہم ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: آئی سی سی نے ورلڈ کپ سپرلیگ کا اعلان کر دیا
Next: آپ کہیں بھی جائیں، اس ویب کیم کو وہیں پائیں

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.