Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

لیگی قیادت نے اشتعال انگیزی کے لئے 10 لاکھ روپے تقسیم کیے، پنجاب حکومت

Daily Rehbar اگست 11, 2020
2068116-fayazchohanx-1597147314-864-640x480

لاہور: وزیراطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے انکشاف کیا ہے کہ گزشتہ رات لیگی قیادت نے کارکنان کو اشتعال انگیزی کے لئے 10 لاکھ روپے تقسیم کئے۔

وزیرقانون پنجاب راجہ بشارت کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان کا کہنا تھا کہ مریم نواز نے اپنے والد کی اداروں پر حملے کی روایت برقرار رکھی، اپنے ماتھے پر کلنک کا ٹیکہ سجایا، انہوں نے شہباز شریف اور ن لیگ کی سیاست پر خودکش حملہ کیا اور اپنا سیاسی جنازہ نکال دیا۔

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ گزشتہ رات جاتی امرا میں (ن) لیگی قیادت نے 10 لاکھ روپے تقسیم کیے گئے، پتھر مارنے والے فی کارکن کو 25 ہزار روپے، جب کہ مریم نواز کی گاڑی پر پتھر مارنے والے کارکن کو ایک لاکھ روپے دیے گئے۔
فیاض الحسن نے کہا کہ نیب چھاپے کے دوران شہباز شریف کے گرفتار نہ ہونے کا سب سے زیادہ افسوس مریم نواز کو ہوا تھا، یہ چاہتی ہیں جس طرح میری اور نواز شریف کی سیاست ختم ہوگئی، اس طرح شہباز اور حمزہ شریف کی سیاست بھی ختم ہوجائے۔

وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ مریم نواز کی گاڑی پر وہی پتھر لگے جو وہ ساتھ لائی تھیں، آج کے واقعے میں لیگی کارکنان نے سپریم کورٹ پر حملے کی یاد تازہ کردی، لیکن (ن) لیگ کی غلط فہمی ہے کہ وہ اداروں کو دباؤ میں لے آئیں گے، اور یہ خام خیالی ہے کہ وہ کرپشن پر پردہ ڈال لیں گی۔

وزیرقانون نے کہا کہ مریم نواز نے عدالتی رعایت کا غلط استعمال کیا، وہ اگر چند کارکنوں کو ساتھ لے جاتیں تو یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی، مریم کی سیکیورٹی پر مامور گاڑیوں میں پتھروں کے تھیلے بھر کر رکھے گئے اور کارکنوں میں تقسیم کیے گئے، پھر نیب اور پولیس پر استعمال کیے گئے، کچھ گاڑیاں جعلی نمبر پلیٹس والی تھیں۔

راجہ بشارت کا کہنا تھا کہ قانون ضمانت پر رہا شخص کو اداروں پر چڑھائی کی اجازت نہیں دیتا، آج کا واقعہ رویہ شرمناک ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے، واقعے میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی ہوگی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: مریخ کی سطح پر پانی نہیں تھا… برف تھی!
Next: لبنانی حکومت کو بیروت دھماکے کی پیشگی اطلاع ہونے کا انکشاف

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.