Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ایپل آئی فون 12 اکتوبر کو جاری کیا جائے گا

Daily Rehbar اگست 14, 2020
2068867-appleiphonex-1597297183-443-640x480

سلیکان ویلی: کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث ایپل کارپوریشن نے اپنا نیا آئی فون 12 اکتوبر میں جاری کرنے کا فیصلہ کیا ہے، البتہ آئی پیڈ کا نیا ورژن آئندہ ماہ یعنی ستمبر میں ہی جاری کردیا جائے گا۔

ٹیکنالوجی ویب سائٹ ’’ٹیک ریڈار‘‘ پر شائع شدہ خبر کے مطابق، ایپل کارپوریشن کی روایت رہی ہے کہ وہ ہر سال اپنا نیا آئی فون ستمبر کے پہلے یا دوسرے ہفتے میں جاری کرتی ہے جبکہ اسی کے ساتھ آئی پیڈ وغیرہ کے نئے ماڈل بھی منظرِ عام پر لائے جاتے ہیں۔ تاہم ان میں فورجی ورژن قدرے سستا ہوگا اور فائیوجی آئی فون کو مہنگا قرار دیا جارہا ہے۔

تاہم اس سال (2020 میں) کورونا وائرس کی عالمی وبا کے باعث نئے آئی فون کی تاریخِ رونمائی ایک ماہ آگے بڑھا دی گئی ہے اور ممکنہ طور پر یہ 12 یا 13 اکتوبر کو صارفین کے سامنے پیش کیا جائے گا۔ اس ضمن میں آئی فون 12 کے چار نئے ماڈل دو مراحل میں پیش کئے جائیں گے۔

’’ٹیک ریڈار‘‘ سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ 8 ستمبر 2020 کی تقریب میں صرف نئے آئی پیڈز اور ایپل واچ 6 ہی جاری کیے جائیں گے۔

پہلے کی طرح اس سال بھی آئی فون کے مختلف ماڈلز پیش کیے جائے، تاہم امید ہے کہ ’’آئی فون 12 پرو‘‘ میں فائیو جی انٹرنیٹ کی سپورٹ بھی موجود ہوگی۔

اگرچہ ایپل کارپوریشن کی مصنوعات پر نظر رکھنے والے ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی فون 12 کی پری آرڈر بکنگ 23 ستمبر سے شروع ہوجائے گی لیکن ممکنہ طور پر اس کی سپلائی 16 اکتوبر سے پہلے نہیں شروع ہو سکے گی۔

اب تک ایپل کمپنی نے اپنے نئے آئی فون کی قیمت کے بارے میں لب کشائی نہیں کی ہے ۔ تاہم بعض تجزیہ نگاروں کے مطابق فورجی ورژن کی قیمت 800 ڈالر تک بتائی جارہی ہے۔ اسی طرح آئی فون 12 پرو فائیو جی کی قیمت 999 سے 1099 ڈالر کے درمیان ہوسکتی ہے۔ لیکن واضح رہے کہ یہ قیمتیں بھی حتمی نہیں اور صرف اندازے ہی ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کورونا وائرس: ایک اور ویکسین کے ابتدائی تجربات کامیاب
Next: دفتر خارجہ اور اداروں نے وزیراعظم اور کشمیریوں کو مایوس کیا، شیریں مزاری

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.