Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ڈائنوسار کا شکاری: 3 منزلہ عمارت جتنا ’دہشت گرد‘ مگرمچھ

Daily Rehbar اگست 17, 2020 (Last updated: اگست 17, 2020) 1 minute read
2068989-deinosuchusx-1597320024-679-640x480

یووا: مگرمچھ جیسے ایک قدیم و معدوم جانور کے کروڑوں سال پرانے رکازات (فوسلز) کا ایک بار پھر جائزہ لینے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ شاید یہ اتنا خطرناک تھا کہ ڈائنوسار تک کا شکار کیا کرتا تھا۔

اس مگرمچھ کی قدیم ترین باقیات 8 کروڑ 20 لاکھ سال پرانی ہیں، جو ظاہر کرتی ہیں کہ ڈائنوسار کے ساتھ یہ بھی موجود تھا۔ اس کے نوک دار دانت بڑے کیلے جتنے لمبے تھے، یہ ڈھائی ٹن سے پانچ ٹن تک وزنی ہوا کرتا تھا جبکہ اس کی لمبائی تقریباً 33 فٹ یعنی ایک عام تین منزلہ عمارت جتنی ہوتی تھی۔

اپنی ان ہی خصوصیات کی بنا پر اس قدیم مگرمچھ کو ’’ڈینوسوکس‘‘ (Deinosuchus) یعنی ’’دہشت گرد مگرمچھ‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ اس کے اوّلین رکاز 1850 کے عشرے میں امریکا سے دریافت ہوئے تھے۔

ڈینوسوکس کو ڈائنوسار کے زمانے میں نیم آبی (سیمی ایکویٹک) ماحول بشمول جوہڑ اور تالاب وغیرہ کے سب سے دیوقامت جانوروں میں شمار کیا جاتا ہے۔

اس کی ساخت کو مدنظر رکھتے ہوئے ماہرین کا خیال تھا کہ جدید مگرمچھ کی طرح یہ بھی شکاری جانور تھا، لیکن یہ بات صرف مفروضہ ہی رہی۔

حالیہ تحقیق میں یونیورسٹی آف آیووا کے سائنسدانوں نے ڈینوسوکس قسم سے تعلق رکھنے والے مختلف مگرمچھوں کے رکازات کا ایک بار پھر تفصیل سے جائزہ لیا جبکہ ساتھ ہی ساتھ ان ڈائنوساروں کے رکازات بھی کھنگالے گئے جو ان ہی علاقوں سے دریافت ہوئے تھے اور انہی رکازات جتنے قدیم تھے۔

ان ڈائنوساروں کے رکازات میں ٹانگوں اور دموں پر بالکل ویسے ہی نشانات تھے جیسے ڈینوسوکس کے دانت گاڑنے سے بنے ہوں۔ ڈائنوساروں کے جسموں پر مخصوص مقامات پر یہ نشانات دیکھنے اور ان کا موازنہ ڈینوسوکس کے دانتوں سے کرنے کے بعد ماہرین اس نتیجے پر پہنچے کہ یہ دیوقامت اور قدیم و معدوم مگرمچھ واقعتاً ڈائنوسار کا شکار کیا کرتے تھے۔

اس کا ایک ممکنہ منظرنامہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ جیسے ہی کوئی ڈائنوسار اس مگرمچھ کے تالاب کے قریب آتا ہوگا، پانی میں چھپا ہوا مگرمچھ فوری طور پر باہر نکل کر اسے دبوچ لیتا ہوگا (جیسا کہ سب سے اوپر والی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے)۔

نیویارک انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی میں رکازیات (palaeontology) کے ماہر ایڈم کوسیٹ بھی اس خیال سے متفق ہیں: ’’ڈینوسوکس بہت دیوقامت تھے اور وہ یقیناً کسی تالاب یا جوہڑ کے کنارے پانی پینے آنے والے ڈائنوساروں کےلیے خوف کا باعث بھی رہے ہوں۔‘‘

 

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: چند دانتوں کی بجائے پوری بتیسی صاف کرنے والا روبوٹ ٹوتھ برش
Next: نیب کو آصف زرداری اور نواز شریف کی گاڑیاں منجمد کرنے کی اجازت مل گئی

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.