Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی انسانی آزمائش جلد شروع ہوگی

Daily Rehbar اگست 19, 2020
2070545-vaccine-1597698945-560-640x480

سلام آباد: پاکستان جلد ان چند ممالک میں شامل ہوجائے گا جہاں نئی کورونا ویکسین انسانوں پر آزمائی جائے گی۔ اس طرح ایک جانب تو پاکستان میں ویکسین سازی کی استعداد میں اضافہ ہوگا اور دوسری جانب ملک کے ماہرین کے تجربے میں اضافہ ہوگا۔

پاکستان میں ویکسین کا فیز تھری کلینکل ٹرائل جلد شروع ہوگا جس کی اجازت قومی ادارہ برائے صحت اور نیشنل ہیلتھ ریگولیشن اینڈ کوآرڈنیشن، کئی نجی اور سرکاری ادارے اور بین الاقوامی کمپنیاں شرکت کررہی ہیں۔

اس ضمن میں ڈرگ ریگولیٹری اتھارٹی (ڈریپ) سے باقاعدہ اجازت مل گئی ہے۔ اس کاوش میں چین کی کین سائنو بائیو اور بیجنگ انسٹی ٹیوٹ آف بایوٹیکنالوجی کی مشترکہ طور پر تیارکردہ ویکسین کی آزمائش کی جائے گی۔ واضح رہے کہ فیز تھری کلینکل ٹرائلز میں کم سے کم ہزاروں مریضوں پر کسی ویکسین کی آزمائش کی جاتی ہے۔

اس طرح یہ پاکستان میں کی جانے والی کثیرالقومی طبی آزمائش ہے اور واضح رہے کہ کین سائنو بائیو اس سے قبل چین، روس، چلی، ارجنٹائن میں شروع کرواچکی ہے اور جلد ہی اس کا آغاز سعودی عرب سے بھی ہوگا۔ اس کے علاوہ پاکستان میں آغا خان ہسپتال، انڈس ہسپتال، شوکت خانم ہسپتال، شفا انٹرنیشنل اور یو ایچ ایس لاہور جیسے ادارے اس ویکسین کی آزمائش کریں گے۔

پاکستان میں فیز 3 کلینیکل ٹرائل جیسے اقدام سے نہ صرف پاکستان میں مقامی طور پر ویکسین تیار کرنے کی صلاحیت میں اضافہ اور نجی و سرکاری شراکت داری کی راہیں ہموار ہونگی بلکہ اس سے پوری دنیا میں پپاکستان کا مثبت امیج اجاگر ہو گا اوریہ پاکستان میں ویکسین کی ترجیحی فراہمی اور مناسب قیمتوں کو بھی یقینی بنائے گا ۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: محمد یوسف ہائی پرفارمنس سینٹرمیں بیٹنگ کوچ مقرر، عبدالرزاق آل راونڈرز کی رہنمائی کریں گے
Next: کرہ ارض پر بلند ترین درجہ حرارت ریکارڈ، 54.4 درجہ سینٹی گریڈ

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.