Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

محمد یوسف ہائی پرفارمنس سینٹرمیں بیٹنگ کوچ مقرر، عبدالرزاق آل راونڈرز کی رہنمائی کریں گے

Daily Rehbar اگست 19, 2020
2071137-razaqandyousuf-1597823535-508-640x480

لاہور: پی سی بی نے ہائی پرفارمنس سینٹر او ر صوبائی ٹیموں کے لیے کوچز شارٹ کرلیے۔

برطانیہ میں مقیم محمد زاہد بولنگ کوچ ، عتیق الزمان وکٹ کیپنگ کوچ ہوسکتے ہیں، سابق کپتان محمدیوسف ہائی پرفارمنس سینٹر میں بیٹنگ کوچ کی ذمہ داریاں نبھائیں گے۔ سابق ٹیسٹ آل راونڈر عبدالرزاق نوجوان آل راونڈرز کی رہنمائی کریں گے جب کہ باسط علی، غلام علی بھی کوچز لسٹ کا حصہ ہیں، سابق کرکٹرز سے کوچنگ ذمہ داریاں طے ہوگئی ہے البتہ تقرری مالی معاملات اور دیگر شرائط سےمشروط ہیں۔

محمد زاہد نیوزی لینڈ کے خلاف ڈبیو ٹیسٹ میں 11 کھلاڑیوں کو آوٹ کرنے والے واحد پاکستانی پیسر ہیں اور انہوں نے پانچ ٹیسٹ اور گیارہ ایک روزہ میچوں میں ملک کی نمائندگی کی، کمر کی تکلیف کے سبب ان کا کیرئر مختصر رہا، 44 سالہ محمد زاہد ان دنوں بولٹن میں کوچنگ کی ذمہ داریاں نبھا رہے ہیں، وہ ہائی پرفارمنس سینٹر میں نوجوان بولرز کی رہنمائی کریں گے۔
ایک ٹیسٹ اور تین ون ڈے میچزکھیلنے والے عتیق الزمان آج کل لنکا شائر ویمنز ٹیم کے ساتھ کام کررہے ہیں، دوسری جانب فاسٹ بولر شعیب اختر نے بولنگ کوچ کے اس عہدہ میں دلچسپی ظاہر نہیں کی جب کہ بیٹنگ کوچ کے لیے محمد یوسف اور آل راونڈرز کے لیے سابق ٹیسٹ کرکٹر عبدالرزاق کو ذمہ داری دینے پر اتفاق پایا جاتا ہے، دوسرے سابق کرکٹرز کو صوبائی ٹیموں کے ساتھ کام کرنے کا موقع دیا جارہا ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی فائرنگ سے نوجوان شہید
Next: پاکستان میں کورونا ویکسین کی پہلی انسانی آزمائش جلد شروع ہوگی

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.