Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

توقع ہے سعودی عرب اور ایران بھی اسرائیل امن معاہدے میں شامل ہوجائیں گے، ٹرمپ

Daily Rehbar اگست 20, 2020
2071548-trump-1597916044-216-640x480

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے توقع ظاہر کی ہے کہ متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب اور ایران بھی اسرائیل امن معاہدے میں شامل ہوجائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے رائٹرز کے مطابق گزشتہ روز وائٹ ہاؤس میں پریس کانفرنس کے دوران امریکی صدر نے کہا کہ متحدہ عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان ہونے والے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہیں اور اس امن معاہدے کے تحت یو اے ای کو ایف 35 لڑاکا طیاروں کی فروخت زیر غور ہے۔

صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ، کیا متحدہ عرب امارات کے بعد سعودی عرب بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات بحال کردے گا، جس پر امریکی صدر نے جواب دیا، میرا خیال ہے سعودی عرب بھی اس معاہدے میں شامل ہوجائے گا۔
ایک اور غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا نہ صرف سعودی عرب بلکہ ایران کو بھی اسرائیل امن معاہدے کا حصہ بننا پڑے گا، مجھے لگ رہا ہے دیگر عرب ممالک بھی اس امن معاہدہ کا حصہ ہوں گے اور آخر میں ایران کو بھی اس میں شامل ہونا ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ امارات اور اسرائیل کے درمیان معاہدے پر سعودی عرب کا مؤقف سامنے آگیا

دوسری جانب غیر ملکی خبر رساں ادارے (اے ایف پی) کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد اور مشیر جیرڈ کشنر نے ایک بریفینگ کے دوران صحافیوں کو بتایا کہ سعودی عرب کے مفاد میں ہوگا کہ وہ بھی متحدہ عرب امارات کی طرح اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لائے، اس سے مشرق وسطیٰ میں عرب ممالک کے مشترکہ حریف ایران کے اثر ورسوخ کو بھی کم کیا جاسکے گا۔

اس سے قبل سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ فلسطین سے امن معاہدے کے بغیر اسرائیل سے سفارتی تعلقات کی گنجائش نہیں ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پنجاب میں بارشوں نے تباہی مچادی؛ مختلف واقعات میں 17 افراد جاں بحق
Next: اظہرعلی سائوتھمپٹن ٹیسٹ میں فتح کیساتھ سیریز برابر کرنے کیلیے پر عزم

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.