Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

گٹھیا کی دوا سے دل کے مریضوں کو بھی فائدہ

Daily Rehbar ستمبر 4, 2020
2075374-goutarthritisx-1598958914-829-640x480

پرتھ: آسٹریلوی ماہرین نے دریافت کیا ہے کہ گٹھیا کی ایک دوا ’’کولچی سین‘‘ سے دل کے مریضوں بھی بہت فائدہ پہنچتا ہے اور وہ کئی طرح کے امراضِ قبل کی شدت سے محفوظ رہتے ہیں۔ یہ تحقیق یوروپین سوسائٹی آف کارڈیالوجی کی حالیہ آن لائن کانفرنس میں پیش کی گئی۔

واضح رہے کہ کولچی سین ایک قدیم دوا ہے جسے قدرتی حالت میں جنسِ زعفران (کروکس) کے پودے سے حاصل کرکے درد اور سوزش کے علاج میں استعمال کیا جاتا تھا۔ آج یہی دوا مصنوعی طور پر تیار کی جاتی ہے جسے گٹھیا کے مرض میں جوڑوں کا درد ختم کرنے کےلیے عام استعمال کیا جاتا ہے۔

پانچ سال سے بھی زیادہ عرصے تک جاری رہنے والی اس تحقیق میں 5,552 رضاکار رجسٹر کیے گئے جو سب کے سب دل کی کسی نہ کسی بیماری میں مبتلا تھے۔
ان میں سے نصف کو ایک مہینے تک 0.5 ملی گرام کولچی سین روزانہ کھلائی گئی جبکہ باقی نصف رضاکاروں کو اتنی ہی مقدار میں کوئی اور بے ضرر سی چیز دی گئی۔

مطالعے کے اختتام پر معلوم ہوا کہ جن مریضوں نے ایک ماہ تک روزانہ کم مقدار میں کولچی سین استعمال کی تھی، انہیں آئندہ پانچ سال کے دوران فالج، دل کے دورے اور دل کی دیگر تکالیف کا بہت کم سامنا ہوا تھا۔

اس مطالعے کی روشنی میں ماہرین نے تجویز دی ہے کہ دل اور شریانوں کے امراض میں مبتلا افراد کےلیے روزانہ کم مقدار میں کولچی سین کا استعمال منظور کرلیا جائے کیونکہ اوّل تو یہ عام اور کم خرچ دوا ہے؛ اور دوم اس کے ضمنی اثرات (سائیڈ ایفیکٹس) بھی بہت کم ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بابر اعظم کی شرٹ پر شراب کا لوگو اگلے میچ میں ہٹا دیا جائے گا
Next: اسکرین میں کیمرے والا اسمارٹ فون فروخت کےلیے پیش

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.