Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

درخت کے پتوں پر جمع مقناطیسی ذرات آلودگی کی خبر دے سکتے ہیں

Daily Rehbar ستمبر 17, 2020
2081491-pinetree-1600336687-542-640x480

یوٹاہ: شہری ماحول میں دھویں آلودگی کی پیمائش کے لئے مہنگے اور حساس سینسر لگائے جاتے ہیں لیکن اب خود درخت کے پتوں پر جمع ہونے والے مقناطیسی ذرات سے آلودگی کی شدت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

یونیورسٹی آف یوٹاہ کے ماہرین نے ثابت کیا ہے کہ خود درختوں کے پتے آلودگی کا سینسر بن سکتے ہیں۔ گاڑیوں کے دھویں اور رکازی ایندھن جلنے کے بعد معمولی مقدار میں مقناطیسی ذرات خارج ہوتے ہیں جو پتوں پر جمع ہوکر آلودگی کا ثبوت بنتے رہتے ہیں۔ اس طرح پتوں کو دیکھ کر اطراف کی ہوا اور فضا کے معیار کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

درختوں پر جمع ہونے والے پتے شہری علاقوں میں ہوا کے معیار کی خبر دے سکتے ہیں۔ تاہم مقناطیسی ذرات اتنے باریک ہوتے ہیں کہ عام آنکھ سے دکھائی نہیں دیتے اور انہیں حساس مقناپیما (میگنیٹومیٹر) سے ہی نوٹ کیا جاسکتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ میگنیٹو میٹر ماہرِ ارضیات مختلف تحقیقات میں استعمال کرتے ہیں۔ اس کے بعد سائنسدانوں نے یونیورسٹی آف یوٹاہ کے کیمپس سے اپنی تحقیق کا آغاز کیا۔
سائنسدانوں نے صنوبر(پائن) کے درخت کے نوکدار ابھار جمع کئے جو کیمپس کے احاطے میں لگے درختوں سے اتارے گئے تھے۔ ان میں سے تین درخت سڑک کنارے واقع تھے جہاں روزانہ ٹریفک گزرتا ہے جبکہ چوتھا درخت ٹریفک سے دور تھا۔ لیکن اس کا موازنہ اس دور سے بھی کیا گیا جب روایتی آلات نے یوٹاہ میں ہوا کا معیار بہتر اور بدتر ثابت کیا تھا ۔

الیکٹرون مائیکروسکوپی اور میگنیٹومیٹر کی بدولت تحقیق کی گئی تو معلوم ہوا کہ جو پتے فضائی آلودگی کے دور میں لئے گیے تھے وہ صاف ہوا والی اوقات کے مقابلے میں مقناطیسی ذرات سے تین گنا زائد اٹے ہوئے تھے۔ دلچسپ بات یہ ہے سائنسدانوں نے آلودہ ترین مقامات والے درختوں کے پتوں سے ٹائٹانیئم، وینیڈیئم اور زرکونیئم جیسے عناصر بھی دیکھے جن کا تعلق براہِ راست گاڑیوں کی آلودگی سے ہوتا ہے۔

اسی تصور کو آگے بڑھاتے ہوئے ماہرین نے تھری ڈی پرنٹر سے صنوبر کے درخت کی ایک مصنوعی شاخ تیار کی جس پر صنوبر درخت کی طرح سوئیاں تھیں۔ اس آلے کے ذریعے وہ مزید تحقیق کرکے یہ جان سکیں گے کہ آیا ان پر بھی مقناطیسی ذرات جمع ہوسکتے ہیں یا نہیں۔ اس کے علاوہ یہ مصنوعی آلہ برسات کی مقدار بھی نوٹ کرتا رہے گا۔

مصنوعی شاخ سے یہ سمجھنے میں مدد ملے گی کہ آخر صنوبر کے اصلی درختوں پر بارش سے مقناطیسی ذرات دھل جاتے ہیں یا نہیں کیونکہ اس صورت میں تحقیقات اور نتیجہ اخذ کرنے میں غلطی ہوسکتی ہے۔

ماہرین کا خیال ہے کہ مصنوعی درخت کو باآسانی 250 ڈالر میں تیار کیا جاسکتا ہے یہ پورے ماحول اور فضائی کیفیات کا ریکارڈ مرتب کرسکتا ہے۔

شکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: اسمارٹ فون اب ڈپریشن اور بے چینی کا اندازہ لگانے میں بھی مددگار
Next: عوام کو سستی اور بلاتعطل بجلی کی فراہمی کیلیے تمام وسائل بروئے کارلائیں گے، وزیراعظم

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.