Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • سائنس و ٹیکنالوجی

خون کے خلیے سے بھی چھوٹی… دنیا کی مختصر ترین الٹراساؤنڈ مشین

Daily Rehbar ستمبر 19, 2020 1 minute read
2082288-microscopicultrasoundx-1600428921-135-640x480

میونخ: جرمن سائنسدانوں نے دنیا کی سب سے مختصر الٹراساؤنڈ مشین ایجاد کرلی ہے جس کی جسامت خون کے خلیے سے بھی کم ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس میں الٹراساؤنڈ کی مروجہ ٹیکنالوجی سے بالکل مختلف طریقہ استعمال کیا گیا ہے۔

یہ ایجاد میونخ میں واقع ’’ہیملم ہولٹز زینٹرم‘‘ کے ماہرین نے کی ہے جو جرمن تحقیقی مراکز کے وسیع نیٹ ورک میں شامل ایک تحقیقی مرکز ہے۔

اس آلے میں الٹراساؤنڈ لہروں کو محسوس کرنے والا حصہ 220 نینومیٹر چوڑا اور 500 نینومیٹر لمبا، یعنی عام انسانی بال کے مقابلے میں بھی تقریباً 350 گنا باریک ہے۔ یہ لگ بھگ اسی طرح بنایا گیا ہے جیسے سلیکان مائیکروپروسیسرز یا مائیکروچپس بنائے جاتے ہیں۔
واضح رہے کہ الٹراساؤنڈ مشین میں آواز کی ایسی لہروں کی مدد سے تصویر کشی کی جاتی ہے جنہیں انسانی کان سن نہیں سکتے۔ الٹراساؤنڈ مشین یہ لہریں خارج کرتی ہے جو انسانی جسم کے اندرونی حصوں سے ٹکرا کر واپس پلٹتی ہیں جنہیں یہ مشین اپنے ’’ٹرانس ڈیوسر‘‘ نامی پرزے کے ذریعے وصول کرتی ہے۔

اسپتالوں اور میٹرنٹی ہومز وغیرہ میں عام استعمال ہونے والی کسی بھی الٹراساؤنڈ مشین کا انحصار ’’داب برق اثر‘‘ (پیزو الیکٹرک ایفیکٹ) کہلانے والے قدرتی مظہر پر ہوتا ہے جس میں کسی چیز پر دباؤ کی کمی بیشی کے نتیجے میں بجلی پیدا ہوتی ہے۔

تکنیکی طور پر اس طریقے میں یہ خرابی ہے کہ الٹراساؤنڈ مشین کو ایک خاص حد سے چھوٹا نہیں کیا جاسکتا، جبکہ اس کی حساسیت بھی بہت زیادہ نہیں کی جاسکتی۔

جرمن سائنسدانوں کی بنائی ہوئی اس مختصر ترین بلکہ ’’خردبینی‘‘ الٹراساؤنڈ مشین میں ’’فوٹو اکوسٹکس‘‘ (photoacoustics) یعنی روشنی اور آواز سے متعلق سائنسی قوانین کو استعمال کرتے ہوئے یہ مسئلہ حل کیا گیا ہے۔

تحقیقی مجلے ’’نیچر‘‘ کے تازہ شمارے میں اس حوالے سے شائع شدہ رپورٹ کے مطابق، یہ ننھی منی مشین منفی 6 ڈیسی بیل پر 230 میگاہرٹز تک کی الٹراساؤنڈ لہروں کو بہ آسانی محسوس کرسکتی ہے۔

آسان الفاظ میں یوں سمجھ لیجیے کہ موجودہ الٹراساؤنڈ مشینوں کے مقابلے میں اس نئی ایجاد کی حساسیت ایک ہزار گنا زیادہ، جبکہ کارکردگی دس کروڑ گنا زیادہ ہے۔

جس طرح مائیکروپروسیسر میں لاکھوں ٹرانسسٹرز ایک ہی چپ پر ہوتے ہیں، بالکل اسی طرح مستقبل کے الٹراساؤنڈ آلات بھی مختصر ہونے کے علاوہ بیک وقت ایسے لاکھوں خردبینی الٹراساؤنڈ ڈٹیکٹرز پر مشتمل ہوں گے۔

ماہرین کو امید ہے کہ ایک بار میدانِ عمل میں آجانے کے بعد، یہ مشین انسانی جسم کے اندرونی حصوں کی ایسی تصویر کشی کررہی ہوگی جیسے ہم خردبین کے ذریعے چھوٹی چھوٹی چیزوں کو بڑا کرکے دیکھنے کے قابل ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: ہلدی سے گٹھیا کا درد بھی کم ہوجاتا ہے، تحقیق
Next: اے پی سی میں شریک اپوزیشن جماعتوں کا حکومت مخالف تحریک چلانے کا فیصلہ

Related Stories

square-1-1-1761142027188
  • اہم خبریں
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان حکومت کا بڑا فیصلہ، ای۔وہیکل درآمدات کے لیے نئی ٹیرف پالیسی منظور، 2403 ٹیرف لائنز پر اتفاق، ای۔وہیکل کی رجسٹریشن صرف گلگت بلتستان میں ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2025
Untitled-design1729776485-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

اے آئی چیٹ بوٹ کی محبت میں گرفتار نوجوان نے خودکشی کرلی

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
thumbs_b_c_553ad3b84737689a62feb625c29eedf61729684093-0-600x450
  • سائنس و ٹیکنالوجی

ٹک ٹاک کا پی ٹی اے کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل سیفٹی مقابلہ منعقد کرنے کا اعلان

Daily Rehbar اکتوبر 23, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.