Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

ہلدی سے گٹھیا کا درد بھی کم ہوجاتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar ستمبر 19, 2020
2082198-turmericx-1600410848-529-640x480

میلبورن: آسٹریلیا میں 70 افراد پر کی گئی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ ہلدی کے استعمال سے گٹھیا کے باعث جوڑوں میں ہونے والا درد بھی کم ہوجاتا ہے۔ یہ تمام افراد گٹھیا کی وجہ سے گھٹنوں کے درد میں مبتلا تھے۔ تحقیق کے دوران معلوم ہوا کہ ہلدی سے گٹھیا کے مریضوں کو درد کم کرنے والی مروجہ دواؤں کے مقابلے میں بھی زیادہ فائدہ پہنچتا ہے۔

یونیورسٹی آف تسمانیہ، آسٹریلیا میں اس تحقیق کے نگراں، ڈاکٹر بینی اینتونی نے ان نتائج کو اہم لیکن توقعات کے مطابق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ گٹھیا کا درد کم کرنے میں ہلدی کو آزمایا جاسکتا ہے کیونکہ یہ باورچی خانے میں عام استعمال ہوتی ہے۔

واضح رہے کہ ہلدی کو صدیوں سے جسم کی اندرونی تکالیف اور انفیکشنز ختم کرنے کےلیے دودھ میں ملا کر عام استعمال کیا جارہا ہے جبکہ یہ اکثر روایتی مشرقی کھانوں کا جزوِ لازم بھی ہے۔
تحقیق کے دوران 70 میں سے 36 مریضوں کو ہلدی کے گاڑھے عرق (ایبسٹریکٹ) سے بھرے ہوئے دو کیپسول روزانہ کھلائے گئے جبکہ باقی 34 مریضوں کو ویسے ہی نظر آنے والے دو کیپسول روزانہ دیئے گئے مگر ان میں ہلدی کے عرق کی جگہ کوئی اور بے ضرر چیز بھری گئی تھی۔ یہ مطالعہ 12 ہفتوں تک جاری رہا۔

جن مریضوں نے ہلدی کے ’’اصلی عرق‘‘ والے کیپسول کھائے تھے، ان کے گھٹنوں میں گٹھیا سے ہونے والا درد نمایاں طور پر کم ہوگیا تھا جبکہ دوسرے گروپ سے تعلق رکھنے والے مریضوں میں گھٹنوں کے درد کی حالت جوں کی توں رہی۔

ماہرین کے مشاہدے میں یہ بات بطورِ خاص آئی کہ ہلدی کے عرق سے گٹھیا کے درد میں ہونے والا افاقہ، بازار میں اسی مقصد کےلیے دستیاب دواؤں کے مقابلے میں زیادہ رہا۔ البتہ ہلدی کے استعمال سے گھٹنے کے جوڑ اور ہڈی پر سوجن میں کوئی تبدیلی دیکھنے میں نہیں آئی۔

آن لائن ریسرچ جرنل ’’اینلز آف انٹرنل میڈیسن‘‘ کے تازہ شمارے میں شائع ہونے والی اس تحقیق کے اختتام پر ماہرین نے اس بارے میں زیادہ بڑے مطالعے کی ضرورت پر زور دیا ہے تاکہ جوڑوں کے درد میں ہلدی کی افادیت کا تعین بالکل درست طور پر کیا جاسکے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: عرفان جونیئر کا ڈومیسٹک کرکٹ چھوڑ کرآسٹریلیا میں کھیلنے کا فیصلہ
Next: خون کے خلیے سے بھی چھوٹی… دنیا کی مختصر ترین الٹراساؤنڈ مشین

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.