واشنگٹن ڈی سی: کورونا وائرس کا شکارامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کواسپتال منتقل کردیا گیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ میں کورونا کی درمیانے درجے کی علامات ہیں۔ انہیں بخار، سینے میں درد اورکھانسی کی شکایت ہے، انہیں پولی کلونل اینٹی باڈی کاکٹیل کی 8 گرام خوراک دی گئی ہے اورانہیں فوجی ہیلی کاپٹرپروالٹرریڈ ملٹری میڈیکل سینٹرمیری لینڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
پریس سیکریٹری کے مطابق صدرٹرمپ کچھ روزاسپتال میں داخل رہیں گے، ٹرمپ طبی ماہرین کے مشورے پربطورصدرکام جاری رکھیں گے۔ ٹرمپ کی انتخابی مہم کے تمام ایونٹ معطل یا ورچوئل ہوں گے۔ امریکی میڈیا کے مطابق 74 سالہ ٹرمپ کوزائد عمر، وزن، دل کے مسائل کے سبب پیچیدگیوں کا خطرہ ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روزامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹراپنے اورخاتون اول میلانیا ٹرمپ کے کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی تصدیق کی تھی۔
بشکریہ ایکسپریس نیوز