Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

کوئی کتنی بار وزیراعظم بنا ہو جرم کرے گا تو سزا بھی ہوگی، شبلی فراز

Daily Rehbar اکتوبر 6, 2020
2089583-shiblifaraz-1601990971-764-640x480

سلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ کوئی کتنی بار بھی وزیراعظم بنا ہو اگر جرم کرے گا تو سزا بھی ہوگی۔

شبلی فراز کا کہنا تھا کہ عمران خان پاکستان، کشمیر اور اسلام کا کاز لے کر چل رہے ہیں۔ کیا ملک میں ہونے والی ہر ایف آئی آر وزیراعظم کی منظوری سے ہوتی ہیں؟اس ایف آئی آر کو ہمارے کھاتے میں نہ ڈالیں۔ ہم نے سرٹیفکیٹ نہیں بانٹے تاہم دشمن کے بیانیے کو پروموٹ کرنے والے کون ہیں؟

ان کا کہنا ہے کہ نوازشریف کے خلاف مقدمہ وزیراعظم کے کہنے پر درج نہیں ہوا جب کہ ایف آئی آر کوئی بھی درج کروا سکتا ہے اور ہوسکتا ہے یہ ایف آئی آر نواز شریف کے اپنے کارکن ہی نے درج کروائی ہو۔ لیکن کوئی کتنی بار بھی وزیر اعظم بنا ہو اگر جرم کرے گا تو سزا بھی ہوگی۔

انہوں نے بتایا سیاسی معاملات پر کابینہ ارکان نے وزیراعظم سے رہنمائی حاصل کی۔ اپوزیشن ملکی مفاد کے خلاف بیانیہ بنانے کی کوشش کررہی ہے۔ حکومت کے پاس مختلف ذرائع سے معلومات آتی ہیں۔ انڈیا چاہتا ہے پاکستان ایف اے ٹی ایف کی بلیک لسٹ میں جائے۔ملک دشمن چاہتے ہیں کہ ملک معاشی و دفاعی طور پر کمزور ہو۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں کی جائیدادیں باہر ہوں ان کو استعمال کرنا آسان ہوتا ہے۔ مفادات کا ٹکراو کبھی آپکو آزاد خارجہ پالیسی نہیں بنانے دیتا ۔اپنی دولت بچانے کے لیے سمجھوتا کرنا پڑتا ہے۔عمران خان کا بیرون ملک کوئی مفاد نہیں، اسکو پریشر میں لانا مشکل ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن جو کرنا چاہتی ہے کرے، حکومت اپنا کام کررہی ہے۔عمران خان پریشر میں مزید مضبوط لیڈر بن کر سامنے آتا ہے۔

سوائے مہنگائی کے معاشی اشاریے مثبت

وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے کابینہ اجلاس پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافے پر کابینہ اور وزیراعظم کو تشویش ہے۔ بنیادی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں کمی کے لیے مختلف پیکجز زیر غور ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مختلف معاشی اشاریے حوصلہ افزاء ہیں۔ دو سال سے لارج اسکیل مینوفیکچرنگ میں اضافہ نہیں ہو رہا تھا اب وہ بھی بڑھ رہی ہے۔غیر ملکی سرمایہ کاری بھی کافی حوصلہ افزاء ہے۔ سوائے مہنگائی کے تمام معاشی اشاریے مثبت ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گندم اور چینی کے اسٹاک پر کابینہ میں تفصیلی بات ہوئی۔ بتایا گیا کہ گندم اور چینی کے سٹاک ہماری ضروریات کے مطابق ہے۔سندھ حکومت کی جانب سے بروقت اسٹاک نہ اٹھانے پر قیمتیں زیادہ ہیں۔موسمیاتئ تبدیلی کے باعث بھی فصلوں کی پیداوار متاثر ہوئی۔

پی آئی اے پر بریفنگ

شبلی فراز نے بتایا کہ کابینہ کو پی آئی اے کے سالانہ منافعے اور نقصان کی صورتحال کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی جس میں بتایا گیا کہ قومی ائیرلائنز مختلف وجوہات کی بنیاد پر مسلسل خسارے کا شکار تھی۔موجود انتظامیہ کی کوششوں کی نتیجے میں 2019میں واضح بہتری سامنے آئی۔

کابینہ کو بتایا گیا کہ آمدن میں مثبت رجحان کورونا کی وجہ سے متاثر ہوا۔ موجودہ انتظامیہ کی کوششوں کی بدولت آمدن میں 42.5فیصد اضافہ ہوا ہے۔ آٹھ سالوں بعد2019میں پی آئی اے کا کل منافع 7.8ارب روپے سامنے آیا۔ کابینہ نے کورونا وبا کے دوران بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کے پر پی آئی اے کی خدمات کو سراہا۔

محمد زبیر کو مبارکباد

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ وہ حکومت جانے تک نواز شریف کے ترجمان ہیں میں انہیں مبارک دیتا ہوں کہ وہ تاحیات ترجمان بن چکے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: خبردار! مریخ زمین سے قریب آگیا!
Next: امریکی عدالت کا ایران کو ایف بی آئی اہلکار کے اہل خانہ کو 14 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.