175

امریکی عدالت کا ایران کو ایف بی آئی اہلکار کے اہل خانہ کو 14 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم

اشنگٹن: امریکی عدالت نے اپنے ایک فیصلے میں ایرانی حکومت کو حکم دیا ہے کہ تہران میں لاپتہ ہونے والے سابق ایف بی آئے ایجنٹ کے اہل خانہ کو 14 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ ہفتے جاری ہونے والے ایک مقدمے کے فیصلے میں امریکی عدالت نے ایف بی آئی ایجنٹ رابرٹ لیونسن کے ایرانی جزیرے میں مارچ 2007 میں لاپتہ ہونے جانے پر ایرانی حکومت کو 14 لاکھ ڈالر ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیا ہے۔

امریکی عدالت کے فیصلے پر امریکا میں موجود ایرانی حکام نے کسی قسم کا تبصرہ نہیں کیا ہے ۔ قبل ازیں رابرٹ لیونسن کے اہل خانہ نے خدشہ ظاہر کیا تھا کہ ایف بی آئی ایجنٹ کو ایرانی ایجنسیوں نے حراست میں لینے کے بعد قتل کردیا ہے تاہم ایران کا دعویٰ ہے کہ مذکورہ ایجنٹ ایران سے کئی برس قبل اپنے گھر لوٹ گئے تھے۔
واضح رہے کہ رابرٹ لیونسن 2007 میں براستہ دبئی ایران کے زیر انتظام جزیرے ’کش‘ پہنچے تھے جہاں وہ داؤ صلاح الدین سے ملے جو عسکری پسند امریکی نژاد تھا اور واشنگٹن میں ایرانی سفیر کے قتل کے الزام پر فرار ہوکر ایران پہنچا تھا جس کے چند ماہ رابرٹ لیونسن لاپتہ ہوگئے تھے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں