Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

جلد دستیاب ہونے والی کورونا ویکسین کی ممکنہ قیمت سامنے آگئی

Daily Rehbar اکتوبر 18, 2020
2094665-sinovacvaccinecost-1603034276-524-640x480

بیجنگ: چین میں فوجیوں اور طبی عملے پر تجرباتی طور پر استعمال ہونے والی کورونا ویکسین کی لاگت 60 ڈالر فی کورس آئی ہے جسے مارکیٹ میں کم سے کم منافع کے ساتھ لانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین میں تیار کردہ سینوویک بائیوٹیک کی کورونا ویکسین کی آزمائش فوجیوں اور طبی عملے میں آخری مرحلے میں ہے اور جس کے اچھے نتائج سامنے آئے ہیں۔ اس ویکسین کی لاگت 29.75 ڈالر فی ڈوز آئی ہے جب کہ کورس دو ڈوزز یعنی 60 ڈالر تک کا ہوگا جو پاکستانی 9 ہزار 720 روپے بنتے ہیں۔

چینی کمپنی نے فی الحال ویکسین کی عام شہریوں کے لیے دستیابی کی حتمی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے اور نہ ہی قیمت سامنے آسکی ہے تاہم کمپنی نے کم سے کم منافع کے ساتھ ویکسین کو جلد از جلد مارکیٹ میں لانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔
ادھر انڈونیشیا کی سرکاری دوا ساز کمپنی بائیو فارما نے چینی کمپنی سینوویک سے 40 ملین خوراکیں خریدنے کا معاہدہ کیا ہے جس کے تحت قیمت فی خوراک 13.60 ڈالر یعنی کورس 27 ڈالر کے لگ بھگ ہوسکتا ہے جو پاکستانی 4 ہزار 374 روپے تک ہوسکتی ہے۔

دوسری جانب چینی حکام کا کہنا ہے کہ ویکسین سے منافع کمانا کمپنی کا حق ہے تاہم کمپنی کو کم سے کم منافع رکھنے کی اجازت ہوگی جو لاگت کے قریب سے قریب تر ہو۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: سابق کرکٹرز انگلینڈ کا استقبال کرنے کیلیے بے چین
Next: شمسی توانائی کے لیے سلیکن کو بھول جائیں، پروسکائٹ یاد رکھیں

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.