Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

متحدہ عرب امارات کی پہلی کمرشل پرواز کی اسرائیل آمد

Daily Rehbar اکتوبر 19, 2020
2095110-uaeflightreachisrael-1603111326-874-640x480

تل ابیب: متحدہ عرب امارات سے پہلی کمرشل پرواز سیاحوں کے ایک وفد کو لیکر اسرائیل کے دارالحکومت پہنچ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اماراتی فضائی کمپنی اتحاد ایئرویز کی پرواز نمبر 9607 دبئی سے 8 رکنی سیاحتی وفد کو لیکر اسرائیلی دارالحکومت تل ابیب کے ایئرپورٹ بین گوریون پہنچ گئی جہاں ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔

دریں اثناء اتحاد ایئر ویز کا بوئنگ طیارہ ’787 ڈریم لائنر‘ آج ہی اسرائیلی وفد اور سیاحوں کو لے کر ابوظہبی ائیرپورٹ پہنچ گیا، یہ وفد ملکی دورے کے بعد 21 نومبر کو اسرائیل کے لیے دوبارہ روانہ ہو جائے گا۔
یہ خبر پڑھیں : اسرائیل کی پہلی براہ راست کمرشل پرواز کی بحرین آمد

اتحاد ایئر ویز کا کہنا ہے کہ وہ جلد دونوں ممالک کے درمیان عام شہریوں کے لیے بھی پروازوں کو آغاز کریں گے۔ دونوں ممالک کے درمیان ہفتے میں 28 پروازوں کا امکان ہے۔ جس کے لیے عبرانی زبان میں ایک ویب سائٹ بھی لائی جائے گی۔

یہ خبر بھی پڑھیں : متحدہ عرب امارات نے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات بھی بحال کردیئے

قبل ازیں 23 ستمبر کو اسرائیل سے پہلی کمرشل پرواز متحدہ عرب امارات پہنچی تھی جس میں اہم اسرائیلی حکام موجود تھے۔ یہ پیشرفت اسرائیل اور متحدہ عرب امارات کے درمیان 13 اگست کو سفارتی تعلقات کی بحالی پر اتفاق کے بعد ہوئی تھی۔

یہ خبر پڑھیں : عرب امارات اور اسرائیل کے درمیان امن معاہدہ،سفارتی تعلقات قائم کرنے کاعندیہ

واضح رہے کہ سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے درمیان امریکا کی ثالثی میں ایک معاہدہ بھی طے پایا تھا جس کے بعد متحدہ عرب امارات نے اسرائیلی درآمدی اشیاء پر عائد پابندی کو ختم کردیا تھا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: بلیک میل کرنے کی بجائے ہمت ہے تو مجھے گرفتار کرو، مریم نواز کا چیلنج
Next: زمبابوے کے خلاف سیریزکے لیے قومی ٹیم کا اعلان

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.