Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید

Daily Rehbar اکتوبر 20, 2020
2095483-indianarmykilledkashmiriyouth-1603184750-478-640x480

سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کی جارحیت میں مزید 4 کشمیری نوجوان شہید ہوگئے جس کے بعد 8 روز میں شہید ہونے والوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق قابض بھارتی فوج نے جنت نظیر وادی کے اضلاع شوپیاں اور پلوامہ میں سرچ آپریشن کے دوران گھر گھر تلاشی لی اور اس دوران ایک گھر پر اندھا دھند فائرنگ کرکے 4 نوجوانوں کو شہید کردیا۔

اس طرح سری نگر، شوپیاں، بڈگام، اور اننت ناگ میں کیے گئے آپریشن میں 10 کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا جاچکا ہے جب کہ انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے بھارت نواز کٹھ پتلی انتظامیہ نے نوجوانوں کی شہادت کو مقابلہ ظاہر کرنے کی کوشش کی اور لاشیں لواحقین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔
جس پر علاقہ مکینوں نے شہداء کے اہل خانہ کے ہمراہ بھارتی جارحیت کے خلاف احتجاجی مظاہر کیا اور آزادی جدوجہد کشمیر کے حق میں نعرے لگائے۔ مظاہرین کو طاقت کے بل پر کچلنے کے لیے قابض بھارتی فوج نے آنسو گیس کی شیلنگ اور ہوائی فائرنگ کرکے 10 مظاہرین کو زخمی کردیا۔

دریں اثناء شوپیاں اور سری نگر میں سینٹرل ریزرو پولیس فورس کی گاڑی پر دو الگ واقعات میں ہیڈگرنیڈ سے حملہ کیا گیا جس کے نتیجے میں مجموعی طور پر 3 اہلکار زخمی ہوگئے جن میں سے ایک کی حالت نازک ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: کیپٹن(ر) صفدر گرفتاری؛ آئی جی سندھ سمیت اعلیٰ افسران کا چھٹیوں پر جانے کا فیصلہ
Next: باکسر عامر خان بھی پاکستانی سیاست میں آنے کے لیے پر تولنے لگے

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.