Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • کھیل و ثقافت

کپتانی چھوڑو بیٹنگ پر توجہ دو، اظہرعلی کو مشورہ

Daily Rehbar اکتوبر 28, 2020
2098568-azharali-1603860633-333-640x480

کراچی: سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اظہر علی کو کپتانی چھوڑ کر بیٹنگ پر توجہ کا مشورہ دیدیا۔

پاکستانی ٹیسٹ کپتان اظہر علی کی بیٹنگ فارم گذشتہ 2 برس سے عدم تسلسل کا شکار ہے، چند اچھی اننگز کے سوا زیادہ تر وہ ناکام ثابت ہوئے ہیں،گذشتہ برس اکتوبر میں سرفراز احمد کی جگہ ان پر قیادت کی ذمہ داری بھی ڈال دی گئی جس سے وہ مزید مشکلات کا شکار ہوگئے، اب انھیں ٹیسٹ کپتانی سے ہٹانے کی اطلاعات زیرگردش ہیں۔

اس صورتحال میں سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اظہر علی کو قیادت چھوڑ کر صرف بیٹنگ پر ہی توجہ مرکوز کرنے کا مشورہ دیا ہے، ایک انٹرویو میں انھوں نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اظہر کو زبردستی کپتان بنایا گیا تھا۔

شعیب نے کہاکہ اظہر شروع میں ٹیسٹ کپتان نہیں بننا چاہتے تھے مگر زبردستی انھیں اس پر مجبور کیا گیا، پی سی بی نے غیرضروری طور پر ان پر دباؤ بڑھایا اور اب تبدیل کیا جارہا ہے۔

سابق اسپیڈ مرچنٹ نے کہا کہ میرا اظہر کو مشورہ ہے کہ وہ اپنے کھیل پر توجہ دیں اور اس بات کا اعلان کریں کہ کیا وہ ٹیم کی قیادت کرنا چاہتے بھی ہیں یا نہیں، اگر آپ کے سر پر معزولی کی تلوار لٹک رہی ہو تو ایسے میں کام کرنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے۔

یاد رہے کہ اظہر علی ہیڈ کوچ مصباح الحق کے بہت قریبی سمجھے جاتے ہیں،ان کی ہی سفارش پر انھیں کپتان بنایا گیا تھا، حال ہی میں کرکٹ اصلاحات کے حوالے سے بورڈ کو مطلع کیے بغیر وزیراعظم عمران خان سے مصباح اور حفیظ کے ساتھ ملاقات کرنے کی وجہ سے وہ پی سی بی حکام کے دل سے اترگئے ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: پاکستان اور ترکی ہمارے ’’اندرونی معاملات‘‘ میں مداخلت نہ کریں، فرانس کی ڈھٹائی
Next: کم عمر یوٹیوبر، بچوں کو ’غیرصحت بخش غذا‘ کھانے کی ترغیب دے رہے ہیں

Related Stories

square-1-1-1761580290417
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

دی لرننگ اکیڈمی گلگت کی ٹیم فائنل میں پہنچ گئی،اسوہ پبلک اسکول گنش ہنزہ کو شکست،

Daily Rehbar اکتوبر 27, 2025
square-1-1-1761460398296
  • کھیل و ثقافت
  • گلگت بلتستان

قطر میں پاکستان انٹرنیشنل اسکول ٹورنامنٹ — جی بی کی خواتین ٹیم پہلی بار شریک ہوگی

Daily Rehbar اکتوبر 26, 2025
PAKvENG1729767612-0-600x450
  • کھیل و ثقافت

راولپنڈی ٹیسٹ؛ پہلے دن کا کھیل ختم، پاکستان کے 73 رنز پر تین کھلاڑی آؤٹ

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.