Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

ترکی میں ہولناک زلزلے کے بعد 100 سے زائد آفٹر شاکس، ہلاکتیں 25 ہوگئیں

Daily Rehbar اکتوبر 31, 2020
2099815-turkeyearthquake-1604140861-241-640x480

ازمیر: ترکی کے ساحلی شہر ازمیر میں ہولناک زلزلے کے بعد سے 100 سے زائد آفٹر شاکس آئے ہیں جب کہ 20 سے زیادہ عمارتیں گرنے کی وجہ سے ملبے تلے دب کر ہلاک ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی ہے جب کہ 800 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ روز ترکی کے ساحلی شہر ازمیر اور یونان کے جزیرے ساموس میں 7.0 شدت کے زلزلے نے صرف ازمیر میں چار مقامات پر 20 عمارتوں کو شدید نقصان پہنچایا تھا اور کئی عمارتیں مکمل طور پر منہدم ہوگئی تھیں۔

ترکی میں عمارتوں کے ملبے سے 140 افراد کو زندہ نکالا گیا جب کہ 800 سے زائد زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ہےبجہاں 25 افراد کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی گئی ہے۔ زخمیوں میں سے درجنوں کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

یہ خبر بھی پڑھیں : ترکی اور یونان میں زلزلہ، 14 افراد جاں بحق اور 20 سے زائد عمارتیں زمین بوس

دوسری جانب یونان کے جزیرے جاموس میں بھی ایک عمارت کے گرنے کی وجہ سے ایک لڑکی اپنی ماں سمیت ملبے تلے دب کر ہلاک ہوگئی جب کہ متعدد افراد زخمی ہیں تاہم یونان میں ترکی کے مقابلے میں جانی و مالی نقصان کم ہوا ہے۔

ادھر ترکی میں ہلاکت خیز زلزلے کے بعد 100 سے زائد آفٹر شاکس محسوس کیے گئے ہیں جس کی وجہ سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور امدادی کاموں میں مشکلات کا سامنا رہا۔ انتظامیہ نے کسی بھی نقصان کے پیش نظر پہلے ہی متاثرہ علاقوں کی عمارتوں کو خالی کرالیا تھا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں بڑی کارروائی، انتہائی مطلوب دہشتگرد مارا گیا
Next: پاکستانی ٹیم کی محفل میلاد میں شرکت؛ ملکی سلامتی اورخوشحالی کے لئے دعا

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.