Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • بین الاقوامی

امریکی صدارتی انتخاب: جو بائیڈن فتح سے صرف 6 ووٹ دور

Daily Rehbar نومبر 5, 2020
2101622-everyvotecountsusx-1604553886-202-640x480

واشنگٹن: امریکی صدارتی انتخاب جیسے جیسے فیصلہ کن مرحلے کی طرف بڑھ رہا ہے، ویسے ویسے سنسنی خیزی میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔ ری پبلکن پارٹی کے صدارتی امیدوار جو بائیڈن اپنی فتح سے صرف چھ الیکٹورل ووٹس کی دوری پر ہیں۔ اگر ان کی پارٹی صرف نیواڈا سے جیتنے میں بھی کامیاب ہوگئی تو وہاں کے چھ الیکٹورل ووٹس کے ساتھ بائیڈن بھی حتمی طور پر فاتح قرار پائیں گے۔

اس وقت جبکہ صرف چند ریاستوں کے حتمی انتخابی نتائج آنے سے رہ گئے ہیں، تقریباً 14 کروڑ ووٹوں کی گنتی مکمل ہوچکی ہے جو خود امریکی تاریخ میں صدارتی انتخاب کے دوران ڈالے گئے ووٹوں کی سب سے زیادہ تعداد بھی ہے۔

واضح رہے کہ امریکا میں ووٹروں کی مجموعی تعداد 24 کروڑ کے لگ بھگ ہے۔ 2016 کے صدارتی انتخاب میں، جس کے نتیجے میں ڈونلڈ ٹرمپ امریکی صدر بنے تھے، 59.2 فیصد امریکی ووٹروں نے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا تھا۔ اب تک کی گنتی کے مطابق یہ شرح 60 فیصد کے قریب پہنچ رہی ہے اور بعض سیاسی مبصرین نے یہاں تک پیش گوئی کردی ہے کہ یہ شرح 65 فیصد یا اس سے بھی زیادہ ہوسکتی ہے۔
موجودہ صورتِ حال یہ ہے کہ اب ووٹوں کی گنتی بھی اختتامی مرحلے پر داخل ہوچکی ہے اور امید ہے کہ اگلے چند گھنٹوں کے دوران تمام ریاستوں سے مکمل، حتمی لیکن غیر سرکاری نتائج کا اعلان کردیا جائے گا۔ فی الحال 538 الیکٹورل ووٹس میں سے 264 الیکٹورل ووٹس حاصل کرنے کے بعد ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار جو بائیڈن فیصلہ کن فتح کے قریب پہنچ چکے ہیں۔ امریکا میں صدارتی امیدوار کی حتمی فتح کےلیے ضروری ہوتا ہے کہ وہ 270 یا زیادہ الیکٹورل ووٹس حاصل کرے۔

دوسری جانب موجودہ امریکی صدر اور ری پبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ 214 الیکٹورل ووٹس حاصل کرسکے ہیں۔ اب ان کی جیت کا مکمل دار و مدار سوئنگ اسٹیٹس پر ہے۔ البتہ امریکی سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر ٹرمپ کو سوئنگ اسٹیٹس سے بھی تمام الیکٹورل ووٹس مل جائیں تب بھی وہ مجموعی طور پر 268 الیکٹورل ووٹ ہی حاصل کرپائیں گے۔

جو بائیڈن اگرچہ اپنی فتح کےلیے بہت پرامید ہیں لیکن انہوں نے اپنے حامیوں سے کہا ہے کہ جب تک مکمل نتائج نہیں آجاتے، تب تک وہ اپنی فتح کا اعلان بھی نہیں کریں گے۔

قبل ازیں ٹرمپ کی انتخابی مہم کے مینیجر نے اعلان کیا تھا کہ وسکونسن میں دھاندلی ہوئی ہے اور ٹرمپ وہاں دوبارہ گنتی کی باضابطہ درخواست دائر کریں گے جبکہ ٹرمپ کمپین ٹیم نے ریاست مشی گین میں ووٹوں کی گنتی رکوانے کےلیے عدالت سے رجوع کرلیا ہے۔ علاوہ ازیں ٹرمپ کی ٹیم نے پنسلوانیا میں بھی گنتی رکوانے کےلیے عدالت جانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

حالیہ امریکی صدارتی انتخاب میں عوامی جوش و خروش بہت نمایاں ہے جس کا اندازہ اس بات سے بھی لگایا جاسکتا ہے کہ جو بائیڈن وہ پہلے صدارتی امیدوار بن چکے ہیں جنہوں نے 7 کروڑ سے زیادہ عوامی ووٹ حاصل کیے ہیں۔ لیکن ٹرمپ بھی 6 کروڑ 86 لاکھ ووٹ حاصل کرچکے ہیں۔ اس طرح دونوں صدارتی امیدواروں کو ملنے والے ووٹوں کی تعداد میں صرف 2.4 فیصد کا فرق ہے۔

دریں اثنا ڈیلاویئر سے سارہ میک برائیڈ نامی ایک ٹرانس جینڈر نے امریکی سینیٹ کی نشست جیت لی، یہ بھی امریکی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔

یہی نہیں بلکہ نارتھ ڈکوٹا سے ایک ایسے امیدوار کو فاتح قرار دیا جاچکا ہے جو ایک ماہ پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے انتقال کرچکا تھا۔

ڈیموکریٹک پارٹی کے حامیوں نے وائٹ ہاؤس کے باہر ٹرمپ کے خلاف احتجاج کیا جبکہ مختلف مقامات پر ٹرمپ اور جو بائیڈن کے حامیوں نے علیحدہ علیحدہ مظاہرے بھی کیے۔

دوسری جانب ڈیموکریٹک پارٹی کے 5 سیاہ فام مسلمان امیدواروں نے بھی وسکونسن، فلوریڈا اور ڈیلاویئر کے قانون ساز ایوانوں کا انتخاب جیت کر امریکا میں ایک نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ ان میں تین مسلم خواتین بھی شامل ہیں۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: حکومت کون بنائے یا گرائے گا اس کا اختیار کسی ادارے کونہیں، مریم نواز
Next: پاکستانی باکسرز کو سپورٹ کرتا ہوں لیکن عثمان وزیر کے ساتھ نہیں چل سکتا، عامر خان

Related Stories

4c6k8f7520e8902k5xa_800C450
  • بین الاقوامی

یمن سے مقبوضہ فلسطین پر میزائل فائر کئے گئے/ چار صیہونی زخمی

Daily Rehbar دسمبر 1, 2024
4c6hbf1a13a3d82jg40_800C450
  • بین الاقوامی

سلامتی کونسل صہیونی حکومت کے خلاف سنجیدہ اقدامات کرے، ایران

Daily Rehbar اکتوبر 25, 2024
4c6i8473406f722jqrz_800C450
  • بین الاقوامی

سید ہاشم صفی الدین کی شہادت پر صدر ایران کا تعزیتی پیغام

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.