Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • تعلیم و صحت

کم وقفے کی ورزش بھی جسم کےلیے مفید قرار

Daily Rehbar نومبر 18, 2020
2106304-exercise-1605637959-136-640x480

یمبرج، میساچیوسٹس: ماہرین کہتے رہے ہیں کہ ورزش ہرطرح سے مفید ہوتی ہے اور اب تھوڑے وقفے کی کارڈیوپلمونری ورزش بھی جسم کے لیے مفید ثابت ہوسکتی ہے۔

میسا چیوسیٹس جنرل ہسپتال (ایم جی ایچ) کے ماہرین نے نے ’سرکیولیشن‘ نامی تحقیقی جرنل میں ایک مقالہ شائع کرایا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ 12 منٹ کی سخت ورزش سے قلب، خون کی روانی اور مجموعی طور پر پورے جسم پر انتہائی مثبت اثرات پیدا ہوتے ہیں۔

سائنس دانوں کے مطابق جسم میں استحالی عمل کے نتیجے میں پیدا ہونے والے میٹابولائٹس مالیکیول کی 80 فیصد تعداد پر اچھے اثرات مرتب ہوتے ہیں جو مجموعی صحت کو بہتر کرتے ہیں۔ اس طرح کم وقفے کی لیکن بھرپور ورزش کا بہت فائدہ ہوتا ہے۔

ایم جی ایچ کے پروفیسر گریگری لیوِس کہتے ہیں کہ پہلی مرتبہ ہم نے ورزش کے اثرات میٹابولائٹس پر دیکھے ہیں اور ان کے جسم پر طویل مثبت اثرات معلوم کیے ہیں۔ یعنی ایسے میٹابولائٹس بھی کی گردش بھی بڑھ جاتی ہے جو ذیابیطس کو روکتے ہیں، رگوں کے افعال بہتر بناتے ہیں، اندرونی سوزش کم کرتے ہیں اورعمر بڑھاتے ہیں۔

اس مطالعے میں درمیانی عمر کے 411 مرد و زن شامل تھے جنہیں 12 منٹ کی شدید ورزش کے بعد ان کے جسم میں زیرِ گردش 588 میٹابولائٹس کا جائزہ لیا گیا۔ اسی طرح جسم کے لیے متاثرہ میٹابولائٹس میں بھی 29 فیصد تک کمی واقع ہوئی۔ اسی طرح ذیابیطس اور جگر کی بیماری کو جنم دینے والے میٹابولائٹ، ڈی ایم جی وی میں 18 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جس شخص میں ڈی ایم جی وی کی مقدار جتنی کم ہوگی وہ اتنا ہی تندرست اور صحت مند ہوگا۔

واضح رہے کہ یہ تحقیق فریمنگ ہیم ہارٹ اسٹڈی بھی کہلاتی ہے جو 1948ء سے جاری ہے اور اب بھی آبادی کی بڑی تعداد پر یہ تحقیق جاری ہے جس کے تحت میٹابولک علامات کے تحت لوگوں کی صحت اور زندگی میں کمی بیشی کا اندازہ لگایا جاسکے۔ یہ بات طے ہے کہ ورزش ہر طرح سے ہمارے جسم کے مفید سالمات کو بڑھاتی ہے اور منفی مالیکیول کو ختم کرتی ہے۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: انگلینڈ نے 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی
Next: فضائی آلودگی جذب کرنے والی ایک دیوار 780 درختوں جتنی مؤثر

Related Stories

dimagh1729707646-0-600x450
  • تعلیم و صحت

دماغ کے سرطان کے علاج میں انقلابی تبدیلی متوقع

Daily Rehbar اکتوبر 24, 2024
4c6ie96272df102jppk_800C450 (1)
  • تعلیم و صحت

آپ کا بلڈ گروپ فالج کے خطرے کی نشاندہی کرسکتا ہے، تحقیق

Daily Rehbar اکتوبر 22, 2024
2722215-khoon-1728573339-646-640x480 (1)
  • تعلیم و صحت

خون کے مخصوص گروپ کا فالج کے خطرات سے تعلق کا انکشاف

Daily Rehbar اکتوبر 11, 2024

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.