166

انگلینڈ نے 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم نے 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے۔

پی سی بی کے مطابق انگلینڈ نے 2021 میں دورہ پاکستان کی تصدیق کردی ہے، انگلینڈ کی ٹیم اگلے برس اکتوبر میں 2 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز پاکستان میں کھیلے گی جو 14 اور 15 اکتوبر کو کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھی دورہ پاکستان کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان جارہے ہیں، انگلش ٹیم 16 سال بعد پاکستان کا دورہ کرے گی اور 12اکتوبر کو پاکستان پہنچے گی جب کہ سیریز کے بعد پاکستان اور انگلینڈ ورلڈ کپ ٹی ٹوئنٹی کے لیے ایک ساتھ بھارت جائیں گے۔

واضح رہے کہ پی سی بی نے جنوری میں انگلش ٹیم کو دورہ پاکستان کی دعوت دی تھی تاہم انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے ٹیم کی مصروفیات کی وجہ سے اکتوبر میں سیریز کی تجویز دی۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں