Skip to content
Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Daily Rehbar Gilgit Baltistan

Primary Menu
  • صفحہ اول
  • آج کا اخبار
  • گلگت بلتستان
  • پاکستان
  • اہم خبریں
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و صحت
  • انٹرٹینمنٹ
  • سائنس و ٹیکنالوجی
  • کھیل و ثقافت
  • ویڈیوز
  • کالمز/ اداریہ
  • اہم خبریں
  • پاکستان

پی ڈی ایم ارکان اسمبلی کا استعفے پیش کرنے کا سلسلہ جاری

Daily Rehbar دسمبر 9, 2020
2114914-pdm-1607510287-290-640x480

کراچی: اپوزیشن اتحاد میں شامل جماعتوں جے یو آئی اور مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ارکان اسمبلی کی جانب سے اپنی پارٹی قیادت کو استعفے جمع کرانے کا سلسلہ جاری ہے۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے احکامات کے بعد اپوزیشن ارکان کی جانب سے استعفے دینے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے، اور ارکان قومی و صوبائی اسمبلی اپنی اپنی قیادت کو استعفے بھیج رہے ہیں۔

مسلم لیگ (ن) سندھ سے پہلے استعفے کا اعلان رکن قومی اسمبلی کھیل داس کوہستانی نے کیا، انہوں نے ہاتھ سے تحریر کیا گیا استعفیٰ پارٹی قیادت کو ارسال کردیا ہے، جب کہ اسپیکر کے نام لکھا گیا استعفیٰ بھی ساتھ منسلک کیا ہے۔
مخصوص نشستوں پر منتخب رکن اسمبلی کھیل داس کوہستانی کا کہنا ہے کہ آئین و قانون کی حکمرانی کے لئے اسمبلی رکنیت چھوڑنے کو تیار ہوں، قومی اسمبلی کی رکنیت پارٹی کی امانت ہے اور قیادت کے ہر فیصلے پر ساتھ ہوں۔

پنجاب اسمبلی سے (ن) لیگ کے دو ارکان چوہدری عادل بخش چٹھہ اور بلال فاروق تارڈ نے اپنے استعفے پارٹی کو جمع کروادیئے ہیں، بلال فاروق تارڈ نے 2018 کے انتخابات میں پی پی 53 سے کامیابی حاصل کی تھی، جب کہ عادل بخش چٹھہ پی پی 54 سے ن لیگ کی ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ پنڈدادن خان کے حلقہ پی پی 27 سے لیگی رکن صوبائی اسمبلی حاجی ناصر نے بھی تحریری استعفیٰ اسپیکر پنجاب اسمبلی کو لکھ دیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے پہلے رکن صوبائی اسمبلی ملک ظفر اعظم نے اپنا استعفیٰ اپوزیشن احتجاجی کیمپ میں صوبائی سیکرٹری اطلاعات کو پیش کیا۔ ملک ظفر اعظم 2018 کے انتخابات میں پی کے 86 کرک سے ایم ایم اے کے ٹکٹ پر منتخب ہوئے تھے۔ ایم پی اے پی پی27 حاجی ناصر نے پنجاب اسمبلی کی نشست سے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، جب کہ پیپلزپارٹی کے رکن کے پی اسمبلی احمد کنڈی نے بھی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو استعفی بھیج دیا ہے۔

دوسری جانب اسمبلی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ (ن) لیگ کے کئی ارکان مستعفی ہونے کے طریقہ کار سے لاعلم ہیں، رکن قومی اسمبلی افضل کھوکھر، ارکان پنجاب اسمبلی صہیب بھرتھ، سیف کھوکھر، بلال تارڑ، عنیزہ فاطمہ سمیت دیگر رولز آف پروسیجر سے لاعلم ہیں، کئی ارکان نے ٹائپ شدہ استعفے اسپیکر اور قیادت کے نام بھیجے، جب کہ مستعفی ہونے کے لیے ہاتھ سے لکھا استعفی ضروری ہے، اور پرنٹ شدہ استعفی قابل قبول نہیں ہوتا۔

بشکریہ ایکسپریس نیوز

About The Author

Daily Rehbar

See author's posts

Post navigation

Previous: جاپانی خلائی جہاز کا کیپسول سیارچے کے مٹی کا نمونہ لے کر زمین پر اترگیا
Next: ٹرائل کے دوران چین کی کورونا ویکسین 86 فیصد مؤثر ثابت ہوئی، متحدہ عرب امارات

Related Stories

news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026

Connect with Us

Social menu is not set. You need to create menu and assign it to Social Menu on Menu Settings.

Trending News

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ news-reporter-breaking-بریکنگ-portrait-1775740910027 1
  • اہم خبریں
  • پاکستان

فیلڈ مارشل عاصم منیر اور شہباز شریف کی اہم ملاقات، خطے میں امن کوششوں کا جائزہ

Daily Rehbar اپریل 9, 2026
سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 2
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

سکردو حالیہ سرکاری املاک جلاؤ گھیراؤ واقعہ،محکمانہ انکوائری کے بعد 18 پولیس اہلکار برطرف

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 3
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں ٹیکس چھوٹ پالیسی آن لائن درخواستوں کی تاریخ میں تیسری بار توسیع

Daily Rehbar اپریل 1, 2026
گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 4
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

گلگت بلتستان بھر میں تعلیمی ادارے آج سے کھولنے کا اعلان

Daily Rehbar مارچ 31, 2026
مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید daily rehbar gb daily rahbar gilgit baltistan newspaper epaper of gilgit baltistan 5
  • اہم خبریں
  • گلگت بلتستان

مدینہ مارکیٹ گلگت یوٹیلٹی سٹور میں کروڑوں کی خرد برد، انچارج کو 20 سال قید

Daily Rehbar مارچ 30, 2026
Copyright © 2026 All rights reserved. | Daily Rehbar by North Soft.